دوسری مخصوص زیارت

یہ حضرت رسول کے روز ولادت کی زیارت ہے ‘ شیخ مفید(رح) شہید(رح) اور سید ابن طائوس نے روایت کی ہے کہ امام جعفر صادق - نے 17ربیع الاول کو امیر المؤمنین- کی زیارت میں یہی زیارت پڑھی اور باوثوق صحابی محمد بن مسلم ثقفی کو بھی تعلیم فرمائی۔ آپ نے ان سے فرمایا کہ جب امیر المؤمنین- کے روضئہ پاک پر آئو تو زیارت کیلئے غسل کرو، پاک ترین لباس پہنو اورخوشبو لگاؤ پھر آرام وسکون کے ساتھ چلتے ہوئے جب باب السلام یعنی حرم مطہر کے دروازے پر پہنچو تو قبلہ رخ ہوکر تیس مرتبہ اللہ اکبر کہو اور اس کے بعد یہ زیارت پڑھو۔

اَلسَّلَامُ عَلَی رَسُولِ اﷲِ، اَلسَّلَامُ عَلَی خِیَرَۃِ اﷲِ، اَلسَّلَامُ عَلَی الْبَشِیرِ النَّذِیرِ 
سلام ہو خدا کے رسول(ص)(ص) پر سلام ہو خدا کے چنے ہوئے پر سلام ہو خوشخبری دینے ڈرانے والے پر 
السِّراجِ الْمُنِیرِ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ، اَلسَّلَامُ عَلَی الطُّھْرِ الطَّاھِرِ، اَلسَّلَامُ عَلَی 
جو نورانی چراغ ہے خدا کی رحمت ہو اور اسکی برکتیں ہوں سلام ہو پاک وپاکیزہ پر سلام ہو 
الْعَلَمِ الزَّاھِرِ، اَلسَّلَامُ عَلَی الْمَنْصُورِ الْمُؤَیَّدِ، اَلسَّلَامُ عَلَی ٲَبِی الْقَاسِمِ مُحَمَّدٍ 
چمکتے ہوئے پرچم پر سلام ہو مدد کیے ہوئے تائید کیے ہوئے پر سلام ہو ابو القاسم حضرت محمد(ص) پر 
وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ ۔ اَلسَّلَامُ عَلَی ٲَنْبِیائِ اﷲِ الْمُرْسَلِینَ وَعِبادِ اﷲِ الصَّالِحِینَ، 
خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں ہوںسلام ہو خدا کے بھیجے ہوئے سبھی نبیوں پر اور اس کے نیک بندوں پر
اَلسَّلَامُ عَلَی مَلائِکَۃِ اﷲِ الْحَافِّینَ بِھَذَا الْحَرَمِ وَبِھَذَا الضَّرِیحِ اللاَّئِذِینَ بِہِ ۔ 
سلام ہو خدا کے ان فرشتوں پر جو اس حرم کے گرد کھڑے ہیں اور انہوں نے اس ضریح کی پناہ لے رکھی ہے ۔
پھر قبر کے نزدیک جا کر یہ پڑھے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَصِیَّ الْاََوْصِیائِ، السَّلامُّ عَلَیْکَ یَا عِمادَ الْاََتْقِیائِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ 
آپ پر سلام ہو اے سب اوصیائ کے وصی آپ پر سلام ہو اے پرہیز گاروں کے ستون آپ پر سلام ہو
یَا وَ لِیَّ الْاََوْلِیائِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدَ الشُّھَدائِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا آیَۃَ اﷲِ الْعُظْمی
اے اولیائ کے ولی آپ پر سلام ہو اے شہیدوں کے سالار آپ پر سلام ہو اے خدا کی عظیم نشانی 
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خامِسَ ٲَھْلِ الْعَبائِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا قائِدَ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِینَ الْاََتْقِیائِ 
آپ پر سلام ہوا ے آل عبا میں پانچویں فرد آپ پر سلام ہو اے چمکتے چہروں والے نیکوں کے سردار 
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عِصْمَۃَ الْاََوْ لِیائِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا زَیْنَ الْمُوَحِّدِینَ النُّجَبائِ 
سلام ہو آپ پر اے اولیائ کی ڈھال سلام ہو آپ پر اے توحید پر ستوں کی زینت 
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خالِصَ الْاََخِلاّئِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا والِدَ الْاََئِمَّۃِ الْاَُمَنائِ، اَلسَّلَامُ 
آپ پر سلام ہو اے دوستان خدا میں خالص سلام ہو آپ پر اے امانتدار ا ئمہ(ع) کے باپ آپ پر 
عَلَیْکَ یَا صاحِبَ الْحَوْضِ وَحامِلَ اللِّوائِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا قَسِیمَ الْجَنَّۃِ وَلَظی، 
سلام ہو اے ساقی حوض کوثر اور لوائ الحمد کے اٹھانے والے آپ پر سلام ہو اے جنت وجہنم کو تقسیم کرنے والے
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ شُرِّفَتْ بِہِ مَکَّۃُ وَمِنی، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا بَحْرَ الْعُلُومِ وَکَنَفَ 
آپ پر سلام ہو اے وہ ذات جس سے مکہ ومنیٰ نے عزت پائی آپ پر سلام ہو اے علوم کے سمندر اور محتاجوں کی 
الْفُقَرائِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ وُ لِدَ فِی الْکَعْبَۃِ وَزُوِّجَ فِی السَّمائِ بِسَیِّدَۃِ النِّسائِ 
امید گاہ آپ پر سلام ہو اے وہ جو کعبے میں پیدا ہوا جس کا آسمان پر سیدہ زہرائ﴿س﴾ سے نکاح ہوا 
وَکانَ شُھُودُھَا الْمَلائِکَۃُ الْاََصْفِیائُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مِصْباحَ الضِّیائِ، اَلسَّلَامُ 
اور منتخب فرشتے اس کے گواہ بنے آپ پر سلام ہو اے روشنی دینے والے چراغ آپ پر 
عَلَیْکَ یَا مَنْ خَصَّہُ النَّبِیُّ بِجَزِیلِ الْحِبائِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ باتَ عَلَی فِرَاشِ 
سلام ہو اے وہ جسے پیغمبر (ص)نے بڑی عطا کے لیے مخصوص فرمایا آپ پر سلام ہو اے وہ جو نبیوں میں 
خاتَمِ الْاََ نْبِیائِ وَوَقاہُ بِنَفْسِہِ شَرَّ الْاََعْدائِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ رُدَّتْ لَہُ الشَّمْسُ 
آخری نبی (ص)کے بستر پر سویا اور اپنی جان کے عوض انہیں دشمنوں سے بچایاآپ پر سلام ہو اے وہ جس کے لیے سورج پلٹ آیا 
فَسامیٰ شَمْعُونَ الصَّفا، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ ٲَنْجَی اﷲُ سَفِینَۃَ نُوحٍ بِاسْمِہِ 
تو وہ شمعون صفا قرار پایا آپ پر سلام ہو اے وہ کہ خدا نے کشتی نوح کو اس کے نام اور اس کے 
وَاسْمِ ٲَخِیہِ حَیْثُ الْتَطَمَ الْمائُ حَوْلَھا وَطَمیٰ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ تابَ اﷲُ بِہِ 
بھائی کے نام پر بچایا جب وہ پانی کی موجوں میںطلاطم کے خطرے میں تھی آپ پر سلام ہو اے وہ کہ خدا نے اس کے 
وَبِٲَخِیہِ عَلَی آدَمَ إذْ غَویٰ ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا فُلْکَ النَّجاۃِ الَّذِی مَنْ
اور اس کے بھائی کے نام پر آدم (ع) کی توبہ کوقبول کیا جب وہ ترک اولی میں مبتلا ہو گئے آپ پر سلام ہو اے وہ کشتی نجات کہ جو اس پر 
رَکِبَہُ نَجَا وَمَنْ تَٲَخَّرَ عَنْہُ ھَوی، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ خاطَبَ الثُّعْبانَ وَذِئْبَ الْفَلا، 
سوار ہوا بچ گیا اور جو ہٹا رہا وہ ہلاک ہوگیا آپ پر سلام ہو اے وہ جس نے اژدھا اور جنگل کے بھیڑیے سے خطاب کیا 
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ٲَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ ۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّۃَ اﷲِ 
آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے امیرخدا کی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں آپ پر سلام ہو اے انکار کرنے والوں اور رجوع
عَلَیٰ مَنْ کَفَرَ وَٲَنابَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا إمامَ ذَوِی الْاََلْبابِ ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَعْدِنَ 
کرنے والوں پر خدا کی حجت آپ پر سلام ہو اے صاحبان عقل کے امام آپ پر سلام ہو اے علم 
الْحِکْمَۃِ وَفَصْلَ الْخِطابِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ عِنْدَہُ عِلْمُ الْکِتابِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ 
وحکمت اور فیصلہ دینے کے خرینہ دار آپ پر سلام ہو اے وہ جس کے پاس علم کتاب ہے سلام ہو آپ پر 
یَا مِیزانَ یَوْمِ الْحِسابِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا فاصِلَ الْحُکْمِ النَّاطِقَ بِالصَّوابِ اَلسَّلَامُ 
اے حساب میں میزان عمل آپ پر سلام ہو اے واضح اور بہترین فیصلہ دینے والے آپ پر 
عَلَیْکَ ٲَیُّھَا الْمُتَصَدِّقُ بِالْخاتَمِ فِی الْمِحْرابِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ کَفَی اﷲُ الْمُؤْمِنِینَ 
سلام ہو کہ آپ نے محراب عبادت میں انگشتری صدقہ میں دی آپ پر سلام ہو اے وہ جس کے ذریعے خدا نے مومنوں 
الْقِتالَ بِہِ یَوْمَ الْاََحْزابِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ ٲَخْلَصَ لِلّٰہِ الْوَحْدَانِیَّۃَ وَٲَنَابَ، 
کی احزاب کے دن مدد کی آپ پر سلام ہو اے وہ جس نے خلوص سے خدا کو ایک مانا اور متوجہ رہے 
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا قَاتِلَ خَیْبَرَ وَقالِعَ الْبابِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ دَعَاہُ خَیْرُ الْاََنَامِ 
آپ پر سلام ہو اے اہل خیبر کو قتل کرنے اور دروازہ اکھاڑنے والے آپ پر سلام ہو اے وہ جسے مخلوقات میں سے سب سے افضل نے 
لِلْمَبِیتِ عَلَی فِراشِہِ فَٲَسْلَمَ نَفْسَہُ لِلْمَنِیَّۃِ وَٲَجابَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ لَہُ طُوبیٰ 
اپنے بستر پر سونے کے لیے بلایا تو اس نے حکم مانا اور خود کو موت کے منہ میں دے دیا آپ پر سلام ہو اے وہ جس کے لیے خوشخبری 
وَحُسْنُ مَآبٍ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَ لِیَّ عِصْمَۃِ الدِّینِ وَیَا سَیِّدَ 
اور بہترین مقام ہے خدا کی رحمت ہے اور اس کی برکات ہیں سلام ہو آپ پر اے دین کی حفاظت کے ذمہ دار اور سرداروں کے 
السَّاداتِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا صاحِبَ الْمُعْجِزاتِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ نَزَلَتْ فِی 
سردار آپ پر سلام ہو اے معجزوں کے مالک سلام ہوآپ پر اے وہ جس کی فضیلت میں
فَضْلِہِ سُورَۃُ الْعادِیاتِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ کُتِبَ اسْمُہُ فِی السَّمائِ عَلَی السُّرادِقاتِ
سورئہ عادیات نازل ہوا آپ پر سلام ہو اے وہ جس کا نام آسمانوںکے پردوں پر لکھا ہوا ہے 
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُظْھِرَ الْعَجائِبِ وَالْاَیاتِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ٲَمِیرَ الْغَزَواتِ اَلسَّلَامُ 
سلام ہو آپ پر اے عجیب امور اور نشانیاں ظاہر کرنے والے آپ پر سلام ہو اے جنگوں کے سپہ سالار آپ پر 
عَلَیْکَ یَا مُخْبِراً بِما غَبَرَ وَبِما ھُوَ آتٍ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُخاطِبَ ذِئْبِ الْفَلَواتِ اَلسَّلَامُ 
سلام ہو اے خبر دینے والے اس کی جو ہوچکا اور جو ہوگا آپ پر سلام ہو اے صحرائی بھیڑیے سے خطاب کرنے والے آپ پر 
عَلَیْکَ یَا خاتِمَ الْحَصیٰ وَمُبَیِّنَ الْمُشْکِلاتِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ عَجِبَتْ مِنْ 
سلام ہو اے پتھروں پر نقش کرنے والے اور مشکلیں حل کردینے والے سلام ہو آپ پرا ے وہ کہ جنگ میں جس کے حملوں 
حَمَلاتِہِ فِی الْوَغَی مَلائِکَۃُ السَّمٰوَاتِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ ناجَی الرَّسُولَ فَقَدَّمَ 
سے آسمانوں کے فرشتے حیران ہوئے سلام ہو آپ پر اے وہ جس نے حضرت رسول(ص) سے سرگوشی کی 
بَیْنَ یَدَیْ نَجْواہُ الصَّدَقاتِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا والِدَ الْاََئِمَّۃِ الْبَرَرَۃِ السَّاداتِ وَرَحْمَۃُ 
اور سرگوشی کے وقت صدقات پیش کیے سلام ہوآپ پر اے ان ائمہ(ع) کے باپ جو نیک سردار ہیں خدا کی 
اﷲِ وَبَرَکاتُہُ ۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا تالِیَ الْمَبْعُوثِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ عِلْمِ خَیْرِ 
رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں آپ پر سلام ہو اے رسول(ص) کے قائم مقام سلام ہو آپ پراے علم کے مورث جو بہترین 
مَوْرُوثٍ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ ۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدَ الْوَصِیِّینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا 
ورثہ ہے خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں آپ پر سلام ہو اے اوصیائ کے سردار آپ پر سلام ہو اے 
إمامَ الْمُتَّقِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاغِیاثَ الْمَکْرُوبِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عِصْمَۃَ الْمُؤْمِنِینَ 
پرہیزگاروں کے امام آپ پر سلام ہو اے دکھی لوگوںکے فریاد رس آپ پر سلام ہو اے مومنوں کے نگہدار
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُظْھِرَ الْبَراھِینِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا طہ وَیٓسَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبْلَ 
آپ پر سلام ہو اے دلیل وبرہان ظاہر کرنے والے سلام ہوآپ پر اے طہ اور یاسین آپ پر سلام ہو اے اللہ کی مضبوط 
اﷲِ الْمَتِینِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مَنْ تَصَدَّقَ فِی صَلاتِہِ بِخاتَمِہِ عَلَی الْمِسْکِینِ اَلسَّلَامُ 
رسی آپ پر سلام ہو اے وہ جس نے حالت نماز میں اپنی انگشتری مسکین کو صدقہ میں دی آپ پر 
عَلَیْکَ یَا قالِعَ الصَّخْرَۃِ عَنْ فَمِ الْقَلِیبِ وَمُظْھِرَ الْمائِ الْمَعِینِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عَیْنَ 
سلام ہو اے کنویں پر سے پتھر کی سل ہٹا کر ٹھنڈا پانی کھولنے والے آپ پر سلام ہو اے خدا کی دیکھنے 
اﷲِ النَّاظِرَۃَ ، وَیَدَہُ الْباسِطَۃَ، وَ لِسانَہُ الْمُعَبِّرَ عَنْہُ فِی بَرِیَّتِہِ ٲَجْمَعِینَ، اَلسَّلَامُ
والی آنکھ اس کا کھلا ہوا ہاتھ اور اسکی ساری مخلوق کو اس کی خبردینے والی زبان آپ پر 
عَلَیْکَ یَا وارِثَ عِلْمِ النَّبِیِّینَ، وَمُسْتَوْدَعَ عِلْمِ الْاََوَّلِینَ وَالْاَخِرِینَ، وَصاحِبَ لِوائِ 
سلام ہو اے نبیوں کے علم کے وارث اور اولین اور آخرین کے علم کے امانتدار لوائ حمد کے 
اَلْحَمْدِ وَساقِیَ ٲَوْلِیائِہِ مِنْ حَوْضِ خاتَمِ النَّبِیِّینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا یَعْسُوبَ الدِّین
اٹھانے والے اور آخری پیغمبر(ص) کے حوض کوثر سے ان کے دوستوں کو سیراب کرنے والے آپ پر سلام ہو اے دین کے سردار
وَقائِدَ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِینَ، وَوالِدَ الْاََئِمَّۃِ الْمَرْضِیِّینَ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ ۔ اَلسَّلَامُ 
چمکتے چہرے والوں کے قائد پر سلام ہو خدا کے پسندیدہ اماموں کے باپ خدا کی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں سلام ہو 
عَلَی اسْمِ اﷲِ الرَّضِیِّ وَوَجْھِہِ الْمُضِیئِ وَجَنْبِہِ الْقَوِیِّ وَصِراطِہِ السَّوِیِّ 
خدا کے پسندیدہ نام پر اس کے تابندہ جلوے اس کے توانا طرفدار اور اس کے راہ راست پر 
اَلسَّلَامُ عَلَی الْاِمامِ التَّقِیِّ الْمُخْلِصِ الصَّفِیِّ اَلسَّلَامُ عَلَی الْکَوکَبِ الدُّرِّیِّ 
سلام ہو اس امام پر جو پرہیزگار مخلص پاکیزہ ہے سلام ہو چمکتے ہوئے ستارے پر 
اَلسَّلَامُ عَلَی الْاِمامِ ٲَبِی الْحَسَنِ عَلِیٍّ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ ۔ اَلسَّلَامُ عَلَی ٲَئِمَّۃِ 
سلام ہو ابو الحسن امام علی مرتضی(ع)ٰ پر خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں سلام ہو ہدایت یافتہ 
الْھُدیٰ، وَمَصابِیحِ الدُّجَیٰ، وَٲَعْلامِ التُّقیٰ، وَمَنارِ الْھُدیٰ، وَذَوِی النُّھَیٰ، وَکَھْفِ 
اماموں پر جو تاریکی کے چراغ پرہیزگاری کے نشان ہدایت کے مینار صاحبان عقل وخرد مخلوق کی جائے پناہ مضبوط تر رسی اور 
الْوَرَیٰ، وَالْعُرْوَۃِ الْوُثْقی، وَالْحُجَّۃِ عَلَی ٲَھْلِ الدُّنْیا وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ اَلسَّلَامُ 
دنیا والوں پر خدا کی حجت ہیں خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں سلام ہو 
عَلَی نُورِ الْاََ نْوارِ، وَحُجَّۃِ الْجَبَّارِ، وَوالِدِ الْاََئِمَّۃِ الْاََطْھارِ، وَقَسِیمِ الْجَنَّۃِ وَالنَّارِ، 
انوار کے نور پر جو خدائے جبار کی حجت پاک ائمہ(ع) کا باپ جنت وجہنم تقسیم کرنے والا 
الْمُخْبِرِ عَنِ الْاَثارِ، الْمُدَمِّرِ عَلَی الْکُفَّارِ، مُسْتَنْقِذِ الشِّیعَۃِ الْمُخْلِصِینَ مِنْ عَظِیمِ 
قدیم آثار سے خبریں دینے والا کافروں کو ہلاک کرنے والا اور خالص ومخلص شیعوں کو گناہوں کے بوجھ تلے سے 
الْاََوْزارِ، اَلسَّلَامُ عَلَی الْمَخْصُوصِ بِالطَّاھِرَۃِ التَّقِیَّۃِ ابْنَۃِ الْمُخْتارِ، الْمَوْلُودِ فِی 
نکالنے والا ہے سلام ہو اس پر جو خاص کیا گیا پاکیزہ تقیہ دختر نبی(ص) کے لیے جو پیدا ہوا پردوں والے گھر ﴿کعبہ﴾ 
الْبَیْتِ ذِی الْاََسْتارِ، الْمُزَوَّجِ فِی السَّمائِ بِالْبَرَّۃِ الطَّاھِرَۃِ الرَّضِیَّۃِ الْمَرْضِیَّۃِ والِدَۃِ
میں جس کا نکاح ہوا آسمان میں نیک اور پاکیزہ بی بی سے جو راضی شدہ راضی کی گئی 
الْاََئِمَّۃِ الْاََطْھارِ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ ۔ اَلسَّلَامُ عَلَی النَّبَاََ الْعَظِیمِ الَّذِی ھُمْ فِیہِ 
پاک ائمہ(ع) کی ماں ہے خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں سلام ہو اس بڑی خبر پر کہ جس میں وہ لوگ 
مُخْتَلِفُونَ، وَعَلَیْہِ یُعْرَضُونَ، وَعَنْہُ یُسْٲَلُونَ، اَلسَّلَامُ عَلَی نُورِ اﷲِ الْاََ نْوَرِ، 
اختلاف کرتے اس پر معترض ہوتے اور اس کے متعلق پوچھتے ہیں سلام ہو خدا کے روشن نور 
وَضِیائِہِ الْاََزْھَرِ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَلِیَّ اﷲِ وَحُجَّتَہُ وَخالِصَۃَ 
اور اسکی چمک پر خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں آپ پر سلام ہو اے ولی خدا اور اس کی حجت خدا کے
اﷲِ وَخاصَّتَہُ، ٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ یَا وَلِیَّ اﷲِ وَحُجَّتَہُ لَقَدْ جاھَدْتَ فِی سَبِیلِ اﷲِ حَقَّ 
مخلص اور اس کے خاص بندے میں گواہی دیتا ہوں اے ولی خدا کہ آپ نے جہاد کیا خدا کی راہ میں جو جہاد کرنے کا 
جِھادِہِ، وَاتَّبَعْتَ مِنْھاجَ رَسُولِ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَآلِہِ، وَحَلَّلْتَ حَلالَ اﷲِ، 
حق ہے اور آپ نے حضر ت رسول(ص) کے راستے کی پیروی کی خدا رحمت کرے ان پر اور ان کی آل(ع) پرآپ نے حلال خدا کو حلال رکھا 
وَحَرَّمْتَ حَرامَ اﷲِ، وَشَرَعْتَ ٲَحْکامَہُ، وَٲَقَمْتَ الصَّلاۃَ، وَآتَیْتَ الزَّکاۃَ، وَٲَمَرْتَ 
حرام خدا کو حرام قرار دیا اس کے احکام جاری کیے آپ نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ دیتے رہے آپ نے نیک کاموں کا 
بِالْمَعْرُوفِ، وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْکَرِ، وَجاھَدْتَ فِی سَبِیلِ اﷲِ صابِراً ناصِحاً مُجْتَھِداً 
حکم دیا اور برے کاموں سے روکتے رہے آپ نے راہ خدا میںصبر و تحمل کے ساتھ جہاد کیا اور خیر خواہی میں
مُحْتَسِباً عِنْدَ اﷲِ عَظِیمَ الْاََجْرِ حَتَّیٰ ٲَتاکَ الْیَقِینُ، فَلَعَنَ اﷲُ مَنْ دَفَعَکَ 
کوشاں رہے اور اس پر خدا کے نزدیک سے اجر کی امید رکھی یہاں تک کہ آپ شہید ہوگئے پس خدا لعنت کرے اس پر جس نے آپ 
عَنْ حَقِّکَ، وَٲَزالَکَ عَنْ مَقامِکَ، وَلَعَنَ اﷲُ مَنْ بَلَغَہُ ذلِکَ فَرَضِیَ بِہِ، ٲُشْھِدُ اﷲَ
کو حق سے محروم کیا اور آپکے مقام سے ہٹایا اور خدا لعنت کرے اس پر جو یہ اطلاع حاصل کرکے خوش ہوا گواہ بناتا ہوں خدا کو اسکے
وَمَلائِکَتَہُ وَٲَنْبِیائَہُ وَرُسُلَہُ ٲَنّٰی وَ لِیٌّ لِمَنْ وَالاکَ وَعَدُوٌّ لِمَنْ عَاداکَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ 
فرشتوں اس کے نبیوں اور رسولوں کو اس پر کہ میں آپ کے دوست کا دوست اور آپ کے دشمن کا دشمن ہوںآپ پر سلام ہو
وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ ۔خود کو قبر شریف سے لپٹائے اسے بوسہ دے اور کہے:ٲَشْھَدُ ٲَنَّکَ تَسْمَعُ 
خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ میرا کلام
کَلامِی، وَتَشْھَدُ مَقامِی، وَٲَشْھَدُ لَکَ یَا وَ لِیَّ اﷲِ بِالْبَلاغِ وَالْاََدائِ، یَا مَوْلایَ، 
سنتے ہیں اور میرے قیام کا مشاہدہ کر رہے ہیںاور آپ کا گواہ ہوں اے ولی خدا کہ آپ نے پیغام دیا اور فرض نبھایا اے میرے آقا 
یَا حُجَّۃَ اﷲِ یَا ٲَمِینَ اﷲِ، یَا وَلِیَّ اﷲِ، إنَّ بَیْنِی وَبَیْنَ اﷲِ عَزَّ وَجَلَّ ذُ نُوباً قَدْ ٲَثْقَلَتْ ظَھْرِی، 
اے حجت خدا اے خدا کے امین اے خدا کے ولی بے شک میرے اور خدا کے درمیان میرے گناہ حائل ہیں جن کا بوجھ میری کمر پر 
وَمَنَعَتْنِی مِنَ الرُّقادِ، وَذِکْرُھا یُقَلْقِلُ ٲَحْشَائِی، وَقَدْ ھَرَبْتُ إلَی اﷲِ عَزَّ وَجَلَّ وَ إلَیْکَ، 
ہے انہوں نے میری نیند اڑادی ہے ان کی یاد سے میرا دل گبھراتاہے اور میں بھاگ کے آیا ہوں خدائے عزوجل کی طرف اور آپ 
فَبِحَقِّ مَنِ ائْتَمَنَکَ عَلَی سِرِّہِ، وَاسْتَرْعاکَ ٲَمْرَ خَلْقِہِ، وَقَرَنَ طاعَتَکَ بِطاعَتِہِ، 
کی طرف لہذا اس کے واسطہ سے جس نے آپ کو اپنا راز دار بنایا اپنی مخلوق کا معاملہ آپ کو سوپنا اس نے آپ کی اطاعت اپنی اطاعت کے ساتھ
وَمُوالاتَکَ بِمُوالاتِہِ، کُنْ لِی إلَی اﷲِ شَفِیعاً، وَمِنَ النَّارِ مُجِیراً، وَعَلَی الدَّھْرِ ظَھِیراً ۔
اور آپ کی محبت اپنی محبت کے ساتھ قرار دی آپ خدا کے ہاں میری شفاعت کریںجہنم سے پناہ دیں اور حالات میں میرے مدد گار ہوں۔
پھر دوسری مرتبہ قبر مبارک سے لپٹ کر بوسہ دے کر پڑھے:
یَا وَلِیَّ اﷲِ یَا حُجَّۃَ اﷲِ، یَا بابَ حِطَّۃِ اﷲِ وَلِیُّکَ وَزائِرُکَ وَاللاَّئِذُ بِقَبْرِکَ، وَالنَّازِلُ 
اے ولی خدا اے حجت خدا اے باب حطہ گناہان خدا کی جانب سے آپ کا دوست آپ کا زائر آپ کی قبر کی پناہ لینے والا آپ کی 
بِفِنائِکَ، وَالْمُنِیخُ رَحْلَہُ فِی جِوارِکَ یَسْٲَلُکَ ٲَنْ تَشْفَعَ لَہُ إلَی اﷲِ فِی قَضائِ 
درگارہ پر آنے والا اور آپ کے جوار میں آرہنے والا سوال کرتا ہے کہ آپ خدا کے ہاں اس کی شفاعت کریںکہ اس کی حاجت 
حاجَتِہِ وَنُجْحِ طَلِبَتِہِ فِی الدُّنْیا وَالْاَخِرَۃِ فَ إنَّ لَکَ عِنْدَ اﷲِ الْجَاہَ الْعَظِیمَ وَالشَّفاعَۃَ 
پوری ہو اور مقصد حاصل ہو دنیا اور آخرت میں، کیونکہ خدا کے حضور آپ کی بڑی عزت ہے اور آپ کی شفاعت 
الْمَقْبُولَۃَ، فَاجْعَلْنِی یَا مَوْلایَ مِنْ ھَمِّکَ وَٲَدْخِلْنِی فِی حِزْبِکَ، وَاَلسَّلَامُ عَلَیْکَ 
مقبول ہے پس قراردیں اے میرے آقا مجھے اپنے اصل عنایت میں شامل اور اپنے گروہ میں داخل کرآپ پر سلام ہو 
وَعَلَی ضَجِیعَیْکَ آدَمَ وَنُوحٍ، وَاَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَعَلَی وَلَدَیْکَ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ، 
اور آپ کے دونوں ساتھیوں آدم(ع) ونوح(ع) پر سلام ہو آپ پر اور آپ کے فرزندوں حسن(ع) وحسین(ع) پر اور سلام ہو آپ کی 
وَعَلَی الْاََئِمَّۃِ الطَّاھِرِینَ مِنْ ذُرِّیَّتِکَ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکَاتُہُ ۔
اولاد میں سے پاک ائمہ(ع) پر خدا کی رحمت ہو اور اسکی برکات ہوں۔