دکۃ القضائ کے اعمال

ہم کہتے ہیں کہ دکۃ القضائ کے قریب جائے وہاں دو رکعت نماز پڑھے جس سورہ سے چاہے ادا کرے اور تسبیح فاطمہ زہرائ (ع) سے فارغ ہوکر یہ دعا پڑھے:
یَا مالِکِی وَمُمَلِّکِی وَمُتَغَمِّدِی بِالنِّعَمِ الْجِسامِ مِنْ غَیْرِ اسْتِحْقاقٍ، وَجْھِی خاضِعٌ 
اے میرے مالک مجھے مالکیت دینے والے میرے حقدار ہونے کے بغیر مجھے بڑی بڑی نعمتوں سے نوازنے والے میرا چہرا جھکا ہوا ہے 
لِمَا تَعْلُوہُ الْاََقْدامُ لِجَلالِ وَجْھِکَ الْکَرِیمِ لاَ تَجْعَلْ ھذِہِ الشِّدَّۃَ وَلاَ ھذِہِ الْمِحْنَۃَ 
چونکہ تیرے با عزت اور با برکت جلوے نے اسے زیر کیا ہے اس سختی اور مصیبت کو لگا تار جاری نہ رکھ کہ وہ مجھے بالکل 
مُتَّصِلَۃً بِاسْتِیصالِ الشَّٲْفَۃِ، وَامْنَحْنِی مِنْ فَضْلِکَ مَا لَمْ تَمْنَحْ بِہِ ٲَحَداً مِنْ غَیْرِ 
ہی تباہ و برباد کردے اور مجھے اپنے فضل سے وہ چیز دے جو تو نے کسی کو اس کی طلب کے بغیر 
مَسْٲَلَۃٍ، ٲَ نْتَ الْقَدِیمُ الْاََوَّلُ الَّذِی لَمْ تَزَلْ وَلاَ تَزالُ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 
عطا نہ فرمائی ہو تو قدیم اور سابق ہے جو ہمیشہ سے تھا اور ہمیشہ سے ہے رحمت نازل فرما محمد(ص) وآل(ع) محمد(ص) پر 
وَاغْفِرْ لِی وَارْحَمْنِی، وَزَکِّ عَمَلِی، وَبارِکْ لِی فِی ٲَجَلِی، وَاجْعَلْنِی مِنْ عُتَقائِکَ 
اور میری پردہ پوشی کر مجھ پر رحم فرما میرا عمل پاکیزہ بنا میری عمر میں برکت دے اور مجھے ان لوگوں میں قرار دے جنہیں تونے
وَطُلَقائِکَ مِنَ النَّارِ، بِرَحْمَتِکَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ ۔
جہنم سے آزاد کیا ہے اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والا ۔