زیارت معصومین روز جمعہ

شیخ نے مصباح میں اور سید نے جمال الاسبوع میں اعمال جمعہ کے ضمن میں فرمایا ہے کہ روز جمعہ زیارت حضرت رسول(ص) اور زیارت ائمہ کا پڑھنا مستحب ہے امام جعفر صادق -سے روایت کی گئی ہے کہ آپ نے فرمایا: جو شخص اپنے شہر میں ہو اور وہ روضہ رسول جناب امیر المومینن سیدہ فاطمہ زہرائ حضرات حسنین اور دیگر ائمہ کے مزارات کی زیارت کرنا چاہتا ہوتو وہ روز جمعہ غسل کرے اور پاکیزہ لباس پہنے اور شہر کے باہر صحرائ ا ور میدان میں جائے اور ایک دوسری روایت کے مطابق اپنے مکان کی چھت پر جاکر چاررکعت نماز پڑھے۔ اس میں جو سورہ بھی یاد ہو اس کی قرات کرے اور تشہد و سلام کے بعد اٹھ کھڑا ہو اور قبلہ رخ کھڑے ہو کرپڑھے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ ٲَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ ٲَ یُّھَا النَّبِیُّ الْمُرْسَلُ 
آپ پر سلام ہو اے نبی(ص) اور اﷲ کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں ہوں آپ پر سلام ہو اے خداکے بھیجے ہوئے پیغمبر (ص)اور سلام ہو آپ کے 
وَالْوَصِیُّ الْمُرْتَضی وَالسَّیِّدَۃُ الْکُبْریٰ وَالسَّیِّدَۃُ الزَّھْرائُ وَالسِّبْطانِ الْمُنْتَجَبانِ
پسندیدہ وصی پر سلام ہو بی بی خدیجہ کبریٰ ﴿س﴾ اور بی بی فاطمہ زہر(ع)ا پر سلام ہو آپ کے نجیب وپاکیزہ نواسوں﴿ حسن(ع) و حسین﴾(ع) پر اور 
وَالْاََوْلادُ الْاََعْلامُ وَالْاَُمَنائُ الْمُنْتَجَبُونَ جِیْتُ انْقِطاعاً إلَیْکُمْ وَ إلَی آبَائِکُمْ وَوَلَدِکُمْ 
ان کی اولاد پر جو حق کی نشانیاں اور اس کے امین اور نجیب وپاکیزہ ہیں میں سب کو چھوڑ کر آپ کی جانب آیا ہوں اور آپ کے آبائ 
الْخَلَفِ عَلی بَرَکَۃِ الْحَقِّ فَقَلْبِی لَکُمْ مُسَلِّمٌ وَنُصْرَتِی لَکُمْ مُعَدَّۃٌ حَتَّی یَحْکُمَ اﷲُ 
اور آپ کے فرزند قائم(ع) کے حضور برکت حاصل کرنے کیلئے حاضر ہوں پس میرا دل آپ کیلئے جھکا ہوا اور میری نصرت آپ کیلئے 
بِدِینِہِ، فَمَعَکُمْ مَعَکُمْ لاَ مَعَ عَدُوِّکُمْ، إنِّی لَمِنَ الْقَائِلِینَ 
آمادہ ہے یہاں تک کہ خدا ظہور قائم (ع)کاحکم فرمائے پس آپ کیساتھ آپ کیساتھ ہوں آپکے دشمن کیساتھ ہرگز نہیں ہوں بے شک 
بِفَضْلِکُمْ، مُقِرٌّ بِرَجْعَتِکُمْ، لاَ ٲُنْکِرُ لِلّٰہِ قُدْرَۃً، وَلا ٲَزْعُمُ إلاَّ مَا شائَ 
آپکی بزرگی کا قائل اور آپکی رجعت کااقرار کرتا ہوںمیں خدا کی قدرت کا انکار نہیں کرتا ہوں اوروہی اعتقاد رکھتا ہوں جو خدا 
اﷲُ سُبْحانَ اﷲِ ذِی الْمُلْکِ وَالْمَلَکُوتِ یُسَبِّحُ اﷲَ بِٲَسْمائِہِ جَمِیعُ خَلْقِہِ وَاَلسَّلَامُ 
چاہتا ہے پاک ہے اﷲ جو کائنات کا مالک اور حکمران ہے اﷲ کی تمام مخلوق اس کے نام کی تسبیح کرتی ہے اور سلام ہو 
عَلی ٲَرْواحِکُمْ وَٲَجْسَادِکُمْ، وَاَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکَاتُہُ ۔
آپ کی ردحوں پر اور آپ کے جسموں پر آپ پر سلام ہو اور خدا کی رحمت ہواور اس کی برکتیں ہوں۔
مولف کہتے ہیں: بہت سی روایات میں وارد ہوا ہے کہ رسول اﷲ پر جس مقام سے بھی درود و سلام بھیجا جائے وہ ان تک پہنچ جاتا ہے۔ ایک اور روایت میں آیا ہے۔کہ ایک فرشتہ اس پر متعین ہے کہ جو مومن یہ کہے کہ:
اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّآلِہِ وَسَلَّمْ تو وہ فرشتہ جواب میں کہتا ہے: وَعَلَیْکَ پھر وہ 
اے معبود حضرت محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر درود و سلام بھیج اور تم پر بھی