مسجد کوفہ میں نماز حاجت

امام جعفر صادق - سے مروی ہے کہ جو آدمی مسجد کوفہ میں دو رکعت نماز ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورئہ حمد کے بعد سورئہ فلق‘ سورئہ ناس‘ سورۂ اخلاص‘ سورۂ کافرون‘ سورۂ نصر‘ سورئہ قدر اور سورئہ اعلی پڑھے: سلام کے بعد تسبیح فاطمۃ الزہرائ پڑھے اور پھر جو حاجت بھی رکھتا ہوطلب کرے تو حق تعالیٰ اس کی دعا قبول اور حاجت پوری کرے گا۔
مؤلف کہتے ہیںمذکورہ بالا دو رکعت نماز میں سورتوں کی جو ترتیب ہم نے لکھی ہے وہ سید کی کتاب مصباح میں درج ترتیب کے مطابق ہے لیکن شیخ طوسی نے امالی میں سورئہ قدر کو سورئہ اعلی کے بعد رکھا ہے اوریہ بھی ممکن ہے کہ ان سورتوں کی قرائت میں کوئی خاص ترتیب رکھنا ضروری نہ ہواور سورہ حمد کے بعد ان سات سورتوں کو کسی بھی ترتیب سے پڑھ لیناکافی ہو۔ واﷲ اعلم۔