ۖودعا رسول خدا

اب آنحضرت (ص)سے و داع کرے اور کہے: 
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اﷲِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ ٲَ یُّھَا الْبَشِیرُ النَّذِیرُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ
آپ پر سلام ہو اے اﷲ کے رسول(ص) آپ پر سلام ہو اے بشارت دینے اور ڈرانے والے آپ پر سلام ہو 
ٲَ یُّھَا السِّراجُ الْمُنِیرُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ ٲَ یُّھَا السَّفِیرُ بَیْنَ اﷲِ وَبَیْنَ خَلْقِہِ، ٲَشْھَدُ یَا
اے روشن چراغ آپ پر سلام ہو اے کہ جو اﷲ اور اس کی مخلوق کے درمیان سفیر ہیں آپ پر سلام ہو گواہی دیتا ہوں اے 
رَسُولَ اﷲِ ٲَ نَّکَ کُنْتَ نُوراً فِی الْاََصْلابِ الشّامِخَۃِ، وَالْاََرْحامِ الْمُطَھَّرَۃِ، لَمْ
خدا کے رسول بے شک آپ ایک نور تھے بہترین صلبوںاور پاکیزہ رحموں میں آپ تک جاہلیت اپنی نجاستوں کے ہمراہ نہیں آئی 
تُنَجِّسْکَ الْجاھِلِیَّۃُ بِٲَنْجاسِھا وَلَمْ تُلْبِسْکَ مِنْ مُدْلَھِمَّاتِ ثِیابِھا، وَٲَشْھَدُ یَا رَسُولَ 
اور نہ ہی جاہلیت کے لباس نے آپ کے جسم کو مس کیا گواہی دیتا ہوں اے خدا کے رسول(ص) 
اﷲِ ٲَنِّی مُؤْمِنٌ بِکَ وَبِالْاََئِمَّۃِ مِنْ ٲَھْلِ بَیْتِکَ مُوقِنٌ بِجَمِیعِ مَا ٲَتَیْتَ بِہِ، راضٍ 
یہ کہ میں آپکا اور ان ائمہ (ع)کا معتقد ہوں جو آپ کے اہل بیت(ع) سے ہیں جو احکام آپ لائے ان کا یقین کرتا ہوںان سے راضی ہوں 
مُؤْمِنٌ وَٲَشْھَدُ ٲَنَّ الْاََئِمَّۃَ مِنْ ٲَھْلِ بَیْتِکَ ٲَعْلامُ الْھُدَیٰ، وَالْعُرْوَۃُ الْوُثْقَیٰ، وَالْحُجَّۃُ 
ان پر ایمان رکھتا ہوں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کے اہل بیت(ع) میں سے جو امام(ع) ہیں وہ ہدایت کی نشانیاں اور خدا کے محکم رشتے اور دینا 
عَلَی ٲَھْلِ الدُّنْیا ۔ اَللّٰھُمَّ لاَ تَجْعَلْہُ آخِرَ الْعَھْدِ مِنْ زِیارَۃِ نَبِیِّکَ عَلَیْہِ 
جہان کے لوگوں پر دلیل اور حجت ہیں اے معبود! میں نے تیرے نبی (ص)کی جو زیارت کی ہے اسکوآخری زیارت قرار نہ دے ان پر اور 
وَآلِہِ اَلسَّلَامُ وَ إنْ تَوَفَّیْتَنِی فَ إنِّی ٲَشْھَدُ فِی مَماتِی عَلَی مَا ٲَشْھَدُ عَلَیْہِ فِی حَیَاتِی 
ان کی آل (ع)پر سلام ہو اگر تو مجھے موت دے تو میں یقینا موت کے وقت وہی گواہی دوں گاجو گواہی میں اپنی زندگی میں دیتا ہوں کہ 
ٲَنَّکَ ٲَنْتَ اﷲُ لاَ إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ وَحْدَکَ لاَ شَرِیکَ لَکَ وَٲَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُکَ وَرَسُولُکَ
بے شک تو ہی اﷲ ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو یکتا ہے تیرا کوئی ثانی وشریک نہیں اور یہ کہ حضرت محمد(ص) تیرے بندے اور تیرے رسول(ص) ہیں 
وَٲَنَّ الْاََئِمَّۃَ مِنْ ٲَھْلِ بَیْتِہِ ٲَوْلِیاؤُکَ وَٲَ نْصارُکَ وَحُجَجُکَ عَلَی خَلْقِکَ وَخُلَفاؤُکَ
نیز یہ کہ ان کے اہل بیت(ع) میں ائمہ(ع) تیرے ولی تیرے ناصر اور تیری مخلوق پر تیری حجت ہیں تیرے بندوں میں تیرے خلیفہ اورنائب 
فِی عِبادِکَ وَٲَعْلامُکَ فِی بِلادِکَ وَخُزَّانُ عِلْمِکَ وَحَفَظَۃُ سِرِّکَ وَتَراجِمَۃُ وَحْیِکَ 
ہیں تیرے شہروں میں تیری نشانیاں ہیں وہ تیرے علوم کے خزینہ دار تیرے رازداں اور تیری وحی کے ترجمان ہیں 
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَبَلِّغْ رُوحَ نَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ وَآلِہِ فِی ساعَتِی ھذِہِ 
اے معبود! محمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) پر درود نازل فرما اور میری طرف سے تحیت اور سلام پہنچا دے اپنے نبی محمد (ص)اور ان کی آل(ع) کی روح پر 
وَفِی کُلِّ ساعَۃٍ تَحِیَّۃً مِنِّی وَسَلاماً، وَاَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اﷲِ وَرَحْمَۃُ اﷲِ 
اس وقت اور ہر وقت میری طرف سے تحیہ وسلام ہو آپ پر اے خدا کے رسول(ص) اﷲ کی رحمت ہو اور
وَبَرَکاتُہُ لاَ جَعَلَہُ اﷲُ آخِرَ تَسْلِیمِی عَلَیْکَ ۔
اس کی برکتیں خدا اس سلام کو آپ پر میراآخری سلام قرار نہ دے۔