پانچویں ستون کے اعمال

پانچواں ستون مسجد کوفہ کے ممتاز مقاموں میں سے ہے ۔ لہذا وہاں نماز و دعا پڑھنا اور حق تعالیٰ سے اپنی حاجات طلب کرنا چاہیے۔ کیونکہ معتبر روایتوں میں مذکور ہے کہ یہ حضرت ابراہیم - کا مقام نماز ہے۔ تاہم دیگرر وایات کے ہوتے ہوئے اس بات کی نفی نہیں ہوتی کیونکہ ممکن ہے کہ حضرت ابراہیم - نے ان سبھی مقامات پر نماز پڑھی ہو۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ پانچواں ستون حضرت جبرئیل - کا مقام نماز ہے۔ جب کہ سابقہ روایت بتاتی ہے کہ یہ امام حسن - کا مقام ہے‘ مختصر یہ کہ ان روایتوں سے جو کچھ ظاہر ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ ساتویں اور پانچویں ستون کی جگہ اس مسجد کے دوسرے مقامات سے افضل و اعلیٰ ہے۔ سید بن طاؤس نے فرمایا ہے کہ پانچویں ستون کے قریب دو رکعت نماز حمد کے بعدجس سورہ کے ساتھ چاہے پڑھے اور نماز کا سلام پھیرنے کے بعد جب تسبیح فاطمہ زہرا(ع)ئ سے فارغ ہو تو یہ دعا پڑھے:

اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَلُکَ بِجَمِیعِ ٲَسْمائِکَ کُلِّھا مَا عَلِمْنا مِنْھا وَمَا لاَ نَعْلَمُ، وٲَسْئَلُکَ
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے تمام ناموں کے واسطے سے جن کا ہمیں علم ہے اور جن کا ہمیں علم نہیں ہے اور سوال کرتا 
بِاسْمِکَ الْعَظِیمِ الْاََعْظَمِ الْکَبِیرِ الْاََکْبَرِ الَّذِی مَنْ دَعاکَ بِہِ ٲَجَبْتَہُ
ہوں تجھ سے تیرے اس نام کے واسطے سے جوعظیم اور سب سے بڑا ہے کہ جو تجھے اس کے ذریعے پکارے اس کی دعا قبول کرتا ہے 
وَمَنْ سَٲَلَکَ بِہِ ٲَعْطَیْتَہُ، وَمَنِ اسْتَنْصَرَکَ بِہِ نَصَرْتَہُ، وَمَنِ اسْتَغْفَرَکَ
جو اسکے ذریعے تجھ سے سوال کرے اسے عطا کرتا ہے جو اسکے ذریعے مدد مانگے تو اسکی مدد کرتا ہے جو اسکے ذریعے تجھ سے بخشش 
بِہِ غَفَرْتَ لَہُ وَمَنِ اسْتَعانَکَ بِہِ ٲَعَنْتَہُ، وَمَنِ اسْتَرْزَقَکَ بِہِ رَزَقْتَہُ
چاہے اسے بخش دیتا ہے جو اس کے ذریعے تجھ سے مدد چاہے اسکی مدد کرتا ہے جو اس کے ذریعے رزق مانگے اسے رزق دیتا ہے 
وَمَنِ اسْتَغاثَکَ بِہِ ٲَغَثْتَہُ، وَمَنِ اسْتَرْحَمَکَ بِہِ رَحِمْتَہُ، وَمَنِ اسْتَجارَکَ 
جو اس کے ذریعے فریاد کرے اس کی فریاد سنتا ہے جو اس کے ذریعے رحمت طلب کرے اس پر رحمت کرتا ہے جو اس کے ذریعے پناہ 
بِہِ ٲَجَرْتَہُ وَمَنْ تَوَکَّلَ عَلَیْکَ بِہِ کَفَیْتَہُ وَمَنِ اسْتَعْصَمَکَ بِہِ عَصَمْتَہُ
چاہے اسے پناہ دیتا ہے جو اس کے ذریعے تجھ پر بھروسہ کرے اس کی مدد فرماتا ہے جو اس کے ذریعے نگہداری چاہے اس کی نگہداری 
وَمَنِ اسْتَنْقَذَکَ بِہِ مِنَ النَّارِ ٲَنْقَذْتَہُ، وَمَنِ اسْتَعْطَفَکَ بِہِ تَعَطَّفْتَ لَہُ
کرتا ہے جو اس کے ذریعے جہنم سے نجات چاہے اسے نجات عطا فرماتا ہے جو اس کے ذریعے تیری توجہ کا طالب ہو اس پر توجہ کرتا 
وَمَنْ ٲَمَّلَکَ بِہِ ٲَعْطَیْتَہُ، الَّذِی اتَّخَذْتَ بِہِ آدَمَ صَفِیّاً، وَنُوحاً نَجِیّاً
ہے اور جو اس کے ذریعے تجھ سے امید باندھے اس کی امید بر لاتا ہے وہی نام جس کے ذریعے تو نے آدم کو برگزیدہ کیا نوح(ع) کو ہمراز 
وَ إبْراھِیمَ خَلِیلاً، وَمُوسی کَلِیماً، وَعِیسی رُوحاً، وَمُحَمَّداً حَبِیباً، وَعَلِیّاً وَصِیّاً
بنایا ابراہیم کو خلیل بنایا موسیٰ(ع) کو کلیم بنایا عیسیٰ(ع) کو اپنی روح بنایا محمد مصطفے(ص) کو اپنا حبیب قرار دیا اور علی کو وصی بنایا 
صَلَّی اﷲُ عَلَیْھِمْ ٲَجْمَعِینَ ٲَنْ تَقْضِیَ لِی حَوائِجِی وَتَعْفُوَ عَمَّا سَلَفَ مِنْ ذُنُوبِی
خدا رحمت نازل کرے ان سب پر کہ تو میری حاجات بھی پوری کرے میرے تمام سابقہ گناہوں کو معاف فرمائے 
وَتَتَفَضَّلَ عَلَیَّ بِما ٲَ نْتَ ٲَھْلُہُ وَ لِجَمِیعِ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ لِلدُّنْیا وَالْاَخِرَۃِ، یَا
اور مجھ پر ایسی بخشش کرے جو تیری شان کے لائق ہو تو تمام مومنین و مومنات پر بھی دنیا و آخرت میں فضل و کرم کرے اے 
مُفَرِّجَ ھَمِّ الْمَھْمُومِینَ، وَیَا غِیاثَ الْمَلْھُوفِینَ، لاَ إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ سُبْحانَکَ
گرفتاروں کی مشکلیںحل کرنے والے اور اے شکستہ دلوں کی داد رسی کرنے والے تیرے سوائ کوئی معبود نہیں تو پاک تر ہے 
یَا رَبَّ الْعالَمِینَ ۔
اے جہانوںکے پروردگار۔

مولف کہتے ہیں امام جعفر صادق - سے روایت کی گی ہے کہ آپ نے اپنے بعض اصحاب سے فرمایا کہ پانچویں ستون کے نزدیک دو رکعت نماز پڑھو کہ یہ حضرت ابراہیم - کا مقامِ نماز ہے اور نماز کے بعد یہ دعا پڑھو:
اَلسَّلُامُ عَلیٰ اَبِیْنَا آدَمَ وَاُمَّنَا حَوَّائَ ۔۔۔۔۔۔۔۔ الخ
سلام ہو ہمارے باپ آدم (ع) پر اور ہماری ماں حوا(ع) پر .آخر تک 
یہ تقریباً وہی دعا ہے جو ساتویں ستون کے قریب پڑھی جاتی ہے﴿یہ دعا قبلہ رخ ہو کر پڑھے﴾