آداب نماز

جب نماز کا ارادہ کرے تو کہے:
اَللَّھُمَّ إنِّی ٲُقَدِّمُ إلَیْک مُحَمَّداً صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَآلِہِ بَیْنَ یَدَیْ حاجَتِی وَ َٲَتَوَجَّہُ بِہِ إلَیْکَ
اے معبود! میں اپنی حاجات بیان کرنے سے پہلے حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تیرے حضور پیش کرتاہوںاور ان کے ذریعے حاضر ہوتا 
فَاجْعَلْنِی بِہِ وَجِْیہاً عِنْدَکَ فِی الدُّنْیا وَالاَْخِرَۃِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِینَ وَاجْعَلْ صَلاتِی بِہِ
ہوں پس ان کے واسطے مجھے اپنے حضور دنیا و آخرت میں باعزت اور مقربوں میں قرار دیاور ان کے وسیلے میری نماز 
مَقْبُولَۃًوَذَنْبِی بِہِ مَغْفُوراًوَدُعائِی بِہِ مُسْتَجاباً إنَّکَ ٲَنْت الْغَفُورُ الرَّحِیمُ۔
کو قبول فرما ان کے واسطے میرے گناہ بخش دے ان کی خاطر میری دعا قبول کرلے بیشک تو بخشنے والا مہربان ہے.