جہنم کی آگ سے بچنے کی دعا

عدّۃ الدّاعی میں امام جعفر صادق(ع) سے روایت ہے کہ جو شخص نماز فجر کے بعد کسی سے بات کرنے سے پہلے یہ کہے :رَبِّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍوآل محمد و َٲَھْلِ بَیْت محمد ﴿پروردگارا !محمد(ص) اور ان کے اہل بیت پر رحمت فرما ۔﴾تو حق تعالیٰ اس کے چہرے کو آتش جہنم سے دور رکھے گا ۔ابن بابویہ(رح)نے معتبر سند کے ساتھ ثواب الاعمال میں روایت کی ہے کہ نماز فجر کے بعد سو مرتبہ کہا کرو:اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ ﴿اے معبود! محمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) پر رحمت نازل فرما !﴾ تا کہ خدا تعالیٰ تمہیں جہنم سے محفوظ رکھے۔ ایک اور روایت کے مطابق کسی سے بات کرنے سے پہلے سو مرتبہ کہو:یَارَبِّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍوَٲَعْتِقْ رَقَبَتِی مِنَ النَّارِ ﴿اے پروردگار! محمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) پر رحمت نازل فرما اورمیری گردن جہنم سے آزاد کر دے . ﴾