دعائے عافیت

ابن بابویہ(رح) اور دیگر علمائ نے معتبر سند کے ساتھ امام محمد باقر(ع) سے روایت کی ہے کہ جو شخص ہر روز نماز فجر کے بعد دس مرتبہ سُبْحانَ اﷲ الْعَظِیمِ وَبِحَمْدِھِ وَلاَ حَوْل وَلاَ قُوَّۃَ إلاَّ بِالِلّٰہِ َ پاک ہے بزرگ اﷲ اسی کیلئے حمدہے اور نہیں کوئی طا قت و قوت مگر جو بلند و بزرگ تر خدا سے ہے . کہے تو حق تعالیٰ اس کو عافیت عطا فرمائے گا یعنی اسے دیوانگی، برص، جذام، پریشانی، چھت تلے دبنے اور بڑھا پے کی فضول گوئی سے بچائے گا۔