رو زعر فہ کی تسبیحا ت

اعما ل روز عر فہ میں امام جعفر صا دق - سے منقول صلوات کے بعد دعا ام داود پڑھنے کا کہا گیا ہے اور پھر یہ تسبیحات پڑھنے کی تاکید ہے کہ جن کا ثواب شمار سے باہر ہے لیکن وہاں ان تسبیحات کا پہلا حصہ ہی درج ہے جو سُبْحَانَ اﷲ ہے اور باقی تین حصے جو الحمد ﷲلا الہ الاﷲاور اﷲاکبرکی تسبیحو ں کے سا تھ یہ مکمل ہوتا ہے وہ وہاں نقل نہیں کیے گئے لہذا ہم یہ تین حصے یہا ں تحریر کر رہے ہیں تاکہ جو قارئین ان تسبیحات کا پہلا حصہ اعمال روزعرفہ میں پڑھیں گے وہ بقیہ تین حصے زیر نظر مقام سے پڑھ کر یہ تسبیحات مکمل کرسکیں اور ان کا پورا پورا ثواب حاصل کر کے فلاح پائیں ان تسبیحات کے وہ تین حصے یہ ہیں ۔سُبْحانَ اﷲ قَبْلَ کُلِّ ٲَحَدٍ وَسُبْحانَ اﷲ بَعْدَ کُلِّ ٲَحَدٍ سے آخر تسبیح تک تَبَارَکَ اﷲُ ٲَحْسَنُ الْخالِقِینَ۔

وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ قَبْلَ کُلِّ ٲَحَدٍ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ بَعْدَ کُلِّ ٲَحَدٍ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ مَعَ کُلِّ ٲَحَدٍ وَالْحَمْدُ 
حمد ہے خدا کے لیے ہر چیز سے پہلے حمد ہے خدا کے لیے ہر چیز کے بعد اور حمد ہے خدا کے لیے ہر چیز کے ساتھ حمد ہے خدا کے لیے 
لِلّٰہِ یَبْقیٰ رَبُّنا وَیَفْنیٰ کُلُّ ٲَحَدٍ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْداً یَفْضُلُ حَمْدَ الْحامِدِینَ 
کہ ہما را پر ور دگا ر ہے گا جب کہ ہر چیز مٹ جا ئے گی حمد ہے خدا کے لیے وہ حمد جو بر تر ہے حمد کر نے والو ں کی حمد سے
حَمْداً کَثِیراً قَبْلَ کُلِّ ٲَحَدٍ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْداً یَفْضُلُ حَمْدَ الْحامِدِینَ 
بہت زیادہ حمد ہر چیز کے پہلے حمد ہے خدا کے لیے وہ حمد جو بر تر ہے حمد کرنے والوں کی حمد سے 
حَمْداً کَثِیراً بَعْدَ کُلِّ ٲَحَدٍ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْداً یَفْضُلُ حَمْدَ الْحامِدِینَ 
بہت زیادہ حمد ہر چیز کے بعد حمد ہے خدا کے لیے وہ حمد جو بر تر ہے حمد کر نے والو ں کی حمد سے
حَمْداً کَثِیراً مَعَ کُلِّ ٲَحَدٍ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْداً یَفْضُلُ حَمْدَ الْحامِدِینَ 
بہت زیادہ حمد ہر چیز کے ساتھ حمد ہے خدا کے لیے وہ حمد جو حمد کر نے والو ں کے لیے حمد سے بر تر ہے
حَمْداً کَثِیراً لِرَبِّنَا الْباقِی وَیَفْنیٰ کُلُّ ٲَحَدٍوَالْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْداً لاَ یُحْصَیٰ 
بہت زیا دہ حمد ہما رے رب کے لیے جو باقی رہے گا جب کہ ہر چیز فنا ہو جائے گی حمد ہے خد اکے لیے وہ حمد جسکا شما ر نہیں
وَلاَ یُدْرَیٰ وَلاَ یُنْسَیٰ وَلاَ یَبْلَیٰ وَلاَ یَفْنَیٰ وَلَیْسَ لَہُ مُنْتَہیٰ وَالْحَمْدُ 
جو سمجھ نہیں آتی یا د سے نہیں اترتی پر انی نہیں ہو تی اور ختم نہیں ہو تی اور اس حمد کی کوئی حد نہیں اور حمد ہے
لِلّٰہِ حَمْداً یَدُومُ بِدَوامِہِ وَیَبْقَیٰ بِبَقائِہِ فِی سِنِی الْعالَمِینَ وَشُھُورِ 
خد اکے لئے وہ حمد جو اس کی ہمیشگی کے ساتھ ہمیشہ اور اس کی بقا سے با قی ہے اہل جہا ن کے بر سو ں مہینو ں 
الدُّھُورِ وَٲَیَّامِ الدُّنْیا وَساعاتِ اللَّیْلِ وَالنَّہارِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ٲَبَدَ الْاََبَدِ وَمَعَ الْاََبَدِ 
زمانوں دنیا کی مدت اور دن رات کی ساعتوں میں حمد ہے خد اکے لئے ہمیشہ ہمیشہ کی ہمیشگی کے ساتھ جس 
مِمَّا لاَ یُحْصِیہِ الْعَدَدُ وَلاَ یُفْنِیہِ الْاََمَدُ وَلاَ یَقْطَعُہُ الْاَبَدُ وَتَبارَکَ اﷲُ ٲَحْسَنُ الْخالِقِینَ۔
کا شما ر نہیں ہو سکتا زما نہ اس حمد کو ختم نہیں کرسکتا ہمیشگی اسے قطع نہیں کرتی اور با برکت ہے وہ اللہ جو بہتر ین خلق کرنے والا ہے۔

اور اس کے بعد کہے:

لاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ قَبْلَ کُلِّ ٲَحَدٍ وَلاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ بَعْدَ کُلِّ ٲَحَدٍ وَلاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ مَعَ کُلِّ 
خدا کے سوائ کوئی معبود نہیں ہر چیز سے پہلے خدا کے سوائ کوئی معبود نہیںہر چیز کے بعد اللہ کے سوائ کوئی معبود نہیںہر چیز کے سا تھ اللہ 
ٲَحَدٍ وَلاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ یَبْقیٰ رَبُّنا وَیَفْنیٰ کُلُّ ٲَحَدٍ وَلاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ تَھْلِیلاً یَفْضُلُ 
کے سوائ کوئی معبود نہیںہر چیز کے سا تھ خدا کے سوائ کوئی معبود نہیںلیے کہ ہمار ا رب باقی ہے جب کہ ہر چیز فنا ہونے والی ہے خدا کے 
تَھْلِیلَ الْمُھَلِّلِینَ فَضْلاً کَثِیراً قَبْلَ کُلِّ ٲَحَدٍ وَلاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ تَھْلِیلاً 
سوائ کوئی معبود نہیںایسی تہلیل میں جو برتر ہے تہلیل کرنے والوں کی تہلیل سے بہت ہی برتر ہر چیز سے پہلے خدا کے سوائ کوئی معبود نہیں 
یَفْضُلُ تَھْلِیلَ الْمُھَلِّلِینَ فَضْلاً کَثِیراً بَعْدَ کُلِّ ٲَحَدٍ وَلاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ 
ایسی تہلیل میں جو برتر ہے تہلیل کرنے والوں کی تہلیل سے بہت ہی برتر ہر چیز کے بعد خدا کے سوائ کوئی معبود نہیں
تَھْلِیلاً یَفْضُلُ تَھْلِیلَ الْمُھَلِّلِینَ فَضْلاً کَثِیراً مَعَ کُلِّ ٲَحَدٍ وَلاَ إلہَ إلاَّ 
ایسی تہلیل میں جو برتر ہے تہلیل کرنے والوں کی تہلیل سے بہت ہی برتر ہر چیز کے ساتھ خدا کے سوائ کوئی معبود نہیں
اﷲُ تَھْلِیلاً یَفْضُلُ تَھْلِیلَ الْمُھَلِّلِینَ فَضْلاً کَثِیراً لِرَبِّنَا الْباقِی وَیَفْنَیٰ 
ایسی تہلیل میں جو برتر ہے تہلیل کرنے والوں کی تہلیل سے بہت ہی برتر ہے ہمارا رب کہ جو باقی ہے جب کہ ہر چیز 
کُلُّ ٲَحَدٍ وَلاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ تَھْلِیلاً لاَ یُحْصَیٰ وَلاَ یُدْرَیٰ وَلاَ یُنْسَیٰ وَلاَ 
فنا ہونے والی ہے خدا کے سوائ کوئی معبود نہیں ایسی تہلیل میں جس کا شمار نہیں جو سمجھ سے بالا ہے جو یاد سے نہیں اترتی 
یَبْلَیٰ وَلاَ یَفْنَیٰ وَلَیْسَ لَہُ مُنْتَہیٰ وَلاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ تَھْلِیلاً یَدُومُ بِدَوامِہِ 
پرانی نہیں ہوتی مٹ نہیں سکتی اور کبھی ختم ہونے والی نہیں ،خدا کے سوائ کوئی معبود نہیں ایسی تہلیل میں جو اس کی ہمیشگی سے ہمیشہ 
وَیَبْقَیٰ بِبَقائِہِ فِی سِنِی الْعالَمِینَ وَشُھُورِ الدُّھُورِ وَٲَیَّامِ الدُّنْیا 
اور اس کی بقا سے باقی ہے جہان والوں کے برسوں میں مہینوں کے زمانوں میں دنیا کی مدت 
وَساعاتِ اللَّیْلِ وَالنَّہارِ وَلاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ ٲَبَدَ الْاََبَدِ وَمَعَ الْاََبَدِ مِمَّا لاَ 
اور رات دن کی ساعتوں میں خدا کے سوائ کوئی معبود نہیں ہمیشہ ہمیشہ ہے ہمیشگی کے ساتھ جس کا شمار نہیں
یُحْصِیہِ الْعَدَدُ وَلاَ یُفْنِیہِ الْاََمَدُ وَلاَ یَقْطَعُہُ الْاََبَدُ وَتَبارَکَ اﷲُ ٲَحْسَنُ الْخالِقِینَ۔
ہوسکتا ہندسوں میں زمانہ اس تہلیل کو ختم نہیں کرسکتا ہمیشگی اسے قطع نہیں کرتی اور بابرکت ہے اﷲ جو بہترین خلق کرنے والا ہے۔

اور اس کے بعد کہے:

وَاﷲُ ٲَکْبَرُ قَبْلَ کُلِّ ٲَحَدٍ وَاﷲُ ٲَکْبَرُ بَعْدَ کُلِّ ٲَحَدٍ وَاﷲُ ٲَکْبَرُ مَعَ کُلِّ ٲَحَدٍ وَاﷲُ ٲَکْبَرُ 
خدا بزرگتر ہے ہر چیز سے پہلے خدا بزرگتر ہے ہر چیز کے بعدخدا بزرگتر ہے ہر چیز کے ساتھ خدا بزرگتر ہے 
یَبْقَیٰ رَبُّنا وَیَفْنَیٰ کُلُّ ٲَحَدٍ وَاﷲُ ٲَکْبَرُ تَکْبِیراً یَفْضُلُ تَکْبِیرَ الْمُکَبِّرِینَ فَضْلاً کَثِیراً 
کہ ہمارا وہ رب باقی جب کہ ہر چیز فنا ہونے والی ہے خدا بزرگتر ہے تکبیر کے ساتھ جو برتر ہے تکبیر کہنے والوں کی تکبیر سے بہت ہی 
قَبْلَ کُلِّ ٲَحَدٍ وَاﷲُ ٲَکْبَرُ تَکْبِیراً یَفْضُلُ تَکْبِیرَ الْمُکَبِّرِینَ فَضْلاً کَثِیراً بَعْدَ کُلِّ ٲَحَدٍ 
برتر ہے ہر چیز سے پہلے خدا بزرگ تر ہے تکبیر کے ساتھ جو برتر ہے تکبیر کہنے والوں کی تکبیر سے بہت ہی برتر ہے ہر چیز کے بعد 
وَاﷲُ ٲَکْبَرُ تَکْبِیراً یَفْضُلُ تَکْبِیرَ الْمُکَبِّرِینَ فَضْلاً کَثِیراً مَعَ کُلِّ ٲَحَدٍ 
خدا بزرگتر ہے تکبیر کے ساتھ جوبرتر ہے تکبیر کہنے والوں کی تکبیر سے بہت ہی برتر ہے ہر چیز کے ساتھ 
وَاﷲُ ٲَکْبَرُ تَکْبِیراً یَفْضُلُ تَکْبِیرَ الْمُکَبِّرِینَ فَضْلاً کَثِیراً لِرَبِّنَا الْباقِی 
خدا بزرگتر ہے تکبیر کے ساتھ جو برتر ہے تکبیر کہنے والوں کی تکبیر سے بہت ہی برتر ہے ہمارا رب 
وَیَفْنَیٰ کُلُّ ٲَحَدٍ وَاﷲُ ٲَکْبَرُ تَکْبِیراً لاَ یُحْصَیٰ وَلاَ یُدْرَیٰ وَلاَ یُنْسَیٰ 
باقی ہے جب کہ ہر چیز فنا ہونے والی ہے خدا بزرگتر ہے تکبیر کے ساتھ کہ جس کا شمار نہیں جو سمجھ سے بالا ہے جو یاد
وَلاَ یَبْلَیٰ وَلاَ یَفْنَیٰ وَلَیْسَ لَہُ مُنْتَہیٰ وَاﷲُ ٲَکْبَرُ تَکْبِیراً یَدُومُ بِدَوامِہِ 
سے نہیں اترتی پرانی نہیں ہوتی اور مٹتی نہیں اور نہ ختم ہونے والی ہے خدا بزرگتر ہے تکبیر کے ساتھ 
وَیَبْقَیٰ بِبَقائِہِ فِی سِنِی الْعالَمِینَ وَشُھُورِ الدُّھُورِ وَٲَیَّامِ الدُّنْیا 
جو اس کی ہمیشگی سے ہمیشہ اور اس کی بقا سے باقی ہے اہل جہان کے برسوں میں مہینوں کے زمانوں 
وَساعاتِ اللَّیْلِ وَالنَّہارِ وَاﷲُ ٲَکْبَرُ ٲَبَدَ الْاََبَدِ وَمَعَ الْاََبَدِ مِمَّا لاَ 
اور دنیا کی مدت میں اور رات دن کی ساعتوں میں خدا بزرگتر ہے ہمیشہ ہمیشہ کی ہمیشگی کے ساتھ
یُحْصِیہِ الْعَدَدُ وَلاَ یُفْنِیہِ الْاََمَدُ وَلاَ یَقْطَعُہُ الْاََبَدُ وَتَبارَکَ 
جو شمار نہیں ہوسکتی ہندسوں میں زمانہ اس کو ختم نہیں کرسکتا نہ ہمیشگی اسے قطع کرتی ہے اور بابرکت ہے
اﷲُ ٲَحْسَنُ الْخالِقِینَ۔
اﷲ جو بہترین خلق کرنے والا ہے