شر شیطان سے محفوظ رہنے کی دعا

سیدا بن طاووس(رح) نے معتبر سند کے ساتھ امام علی رضا(ع) سے روایت کی ہے کہ جو شخص نماز فجر کے بعد سو مرتبہ یہ پڑھے:
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ لاَ حَوْلَ وَلاَقُوَّۃَ إلاَّ بِاﷲِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ
خدا کے نام سے جو بڑارحم کرنے والامہربان ہے نہیں کوئی طاقت و قوت مگر جو خدائے بلند و بزرگ سے ہے
تو اﷲ تعالیٰ کے اسم اعظم کے اتناقریب پہنچ جائے گا کہ آنکھ کی سیاہی اس کی سفیدی کے اتنی قریب نہیں ہے . معتبر اسناد کے ساتھ امام جعفر صادق(ع) اور امام موسیٰ کاظم(ع) سے منقول ہے کہ جو شخص فجر اور مغرب کی نماز کے بعد کسی سے بات کرنے اور اپنی جگہ سے حرکت سے پہلے یہ دعا سات مرتبہ پڑھے تو ستر قسم کی بلائیں اس سے دور ہوجائیں گی جن میںکم سے کم یہ ہے کہ وہ برص، جذام ، شر شیطان اور شر حاکم سے محفوظ رہے گا بعض روایات میں اسے پڑھنے کی تعداد تین مرتبہ اور بعض میں دس مرتبہ بتائی گئی ہے گویا کم از کم تعداد تین مرتبہ اور زیادہ سے زیادہ سو مرتبہ ہے تا ہم جتنا زیادہ مرتبہ پڑھے اتنا ہی زیادہ ثواب حاصل کرے گا۔