مقدمہ

بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحْیمِ الْحَمْدُ ﷲِ الَّذِی سَمَکَ السَّمَائَ وَنَدَبَ عِبَادَہُ إلَی الدُّعائِ
خدا کے نام سے ﴿شروع کرتا ہوں﴾جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے حمد ہے اس خدا کیلئے جس نے آسمان کو بلند کیا اور اپنے 
وَالصَّلاۃُ وَاَلسَّلاَمُ عَلَی مَنْ قَدَّمَہُ فِی الْاِصْطِفَائِ مُحَمَّدٍ خاتَمِ الْاِنبِیَائِ وَعَلَی آلِہِ
بندوں کو دعا کی طرف رغبت دلائی۔ درود و سلام ہو اس ذات پر جسے اس نے برگذیدوںکا پیشوا قرار دیا کہ وہ نبیوں کے خاتم محمد(ص) ہیں اور 
الطَّاھِرِینَ مَصابِیحِ الدُّجی سِیَّما عَلَی قَائِمِھِمْ خاتَمِ الاَوْصِیائِ۔
ان کی پاک اولاد پر سلام ہو۔جو تاریکی کے چراغ ہیں خصوصاً ان میں سے قائم پرسلام ہو، جو آخری وصی ہیں .
اس کے بعد یہ روسیاہ، گناہگار، خدا کی بارگاہ میں کوتاہی کرنے والا عباس بن محمد رضا القمی ﴿خدا ان دونوں سے در گذر فرمائے﴾عرض کرتا ہے کہ میں نے اس کتاب میں دن اور رات کے اعمال، بعض منقول نمازیں، چند تعویذ، حرز، مختصر اذکار اور دعائیں بعض سورتوں اور آیتوں کے خواص اور تجہیز و تکفین کے مسائل جمع کرکے اسے مفاتیح الجنان کا ضمیمہ بنایا ہے تا کہ یہ کتاب ہر لحاظ سے مکمل اور مفید بن جائے۔ میں نے اس مختصر کتاب کا نام ’’باقیات الصالحات فی ادعیہ و صلوات قرار دیا ہے جب کہ خدا وندمتعال نے فرمایا ہے: وَالْبَاقِیَاتُ الصَّالِحَاتُ خَیْر’‘ عِنْدَ رَبِّکَ ثَوَاباً وَخَیْرٌ ٲَمَلاً
اور باقی رہنے والے نیک کام تمھارے ربّ کے ہاں ثواب میں بہتر اور آرزومیں عمدہ ہیں
میں نے اس کتاب کو چھ ابواب اور ایک خاتمہ پر مرتب کیا ہے ۔
﴿پہلا باب:﴾ دن رات کے مختصر اعمال۔
﴿دوسراباب:﴾ بعض مستحب نمازیں ۔
﴿تیسرا باب :﴾ بیماری اور درد کے تعویذات اور دعائیں 
﴿چوتھا باب:﴾ کتاب کافی سے منتخب شدہ دعائیں 
﴿پانچواں باب:﴾ مہج الدعوات سے منتخب احراز اور دعائیں 
﴿چھٹا باب:﴾ چند سورتوں اور آیتوں کے خواص 
﴿خاتمہ ﴾ اموات کے متعلق مختصر احکام کے بیان میں ہے ۔
برادران ایمانی و شیعیان حیدر کرار(ع) سے امید واثق ہے کہ مؤلف جو مجرم و عاصی ہے وہ اسے اسکی زندگی میں اور موت کے بعد بھی دعا و طلب مغفرت کے وقت فراموش نہ فرمائینگے ۔ شیخ عباس قمی النجفی