گناہوں سے بخشش کی دعا

ابن بابویہ(رح) نے معتبر سند کے ساتھ امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ جو شخص نماز فجر کے بعد ستر مرتبہاَسْتَغْفِرُ اﷲَ رَبِّی وَاَتُوْبُ اِلِیْہِ﴿ اپنے رب اللہ سے بخشش مانگتا اور توبہ کرتا ہوں﴾کہے تو اﷲ تعالیٰ اس کے ستر ہزار گناہ معاف کر دیتا ہے ، ایک اور روایت کے مطابق سات سو گناہ معاف کر دیتا ہے ۔