﴿آداب وضو﴾ ﴿فضیلت مسواک)

جب وضو کا ارادہ کرے تو پہلے مسواک کرے کہ اس سے منہ پاکیزہ اور خوشبودار ہو جاتا ہے ،بلغم خارج ہو جاتی ہے قوت حافظہ میں اضافہ ہوتا ہے نیکیاں بڑھ جاتی ہیں اور اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے مسواک کے ساتھ ادا کی جانے والی دو رکعتیں مسواک کے بغیر پڑھی جانے والی ستر رکعتوں سے افضل ہیں اگر مسواک نہ مل سکے تو دانتوں کو انگلی سے صاف کرنا بھی کافی ہے بہتر ہے کہ وضو کرتے وقت قبلہ رخ ہوکر بیٹھے پانی کا برتن داہنی طرف رکھے اور جب پانی پر نگاہ پڑے تو یہ دعا پڑھے :
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی جَعَلَ الْمائَ طَھُوراً وَلَمْ یَجْعَلْہُ نَجِساً۔ پانی کے برتن کو ہاتھ لگانے سے پہلے ہاتھوں کو 
حمد ہے خدا کے لیے جس نے پانی کو پاکیزہ بنایا اور اسے ناپاک نہیںبنایا۔
دھوئے اور یہ دعا پڑھے: بِسْمِ اﷲ وَبِاﷲِ اَللَّھُمَّ اجْعَلْنِی مِنَ التَّوَّابِینَ وَاجْعَلْنِی مِنَ الْمُتَطَہِّرِینَ۔
خدا کے نام سے اور اس کی ذات کے سہارے سے خدایا تو مجھے توبہ کرنے اور پاک وپاکیزہ رہنے والوں میں قرار دے۔
اب تین چلو پانی سے تین مرتبہ کلی کرے اور کہے:اَللّٰھُمَّ لَقِّنِی حُجَّتِی یَوْمَ ٲَلْقاکَ، وَٲَطْلِقْ لِسانِی بِذِکْراکَ
خدایا قیامت میں پیشی کے وقت مجھے میری حجت بتا دینا اور میری زبانکو اپنے ذکر میں رواں کر دینا۔ 
پھر تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالے اور کہے:اَللّٰھُمَّ لاَ تُحَرِّمْ عَلَیَّ رِیحَ الْجَنَّۃِ وَاجْعَلْنِی مِمَّنْ یَشَمُّ 
خدایا مجھ پر جنت کی خوشبو حرام نہ فرمااور مجھے ان لوگوں میں رکھ ،راحت اور ہوا جوجنت کی خوشبوسے
رِیحَھَا وَرَوْحَھَا وَطِیبَہا۔ منہ دھوئے اور کہے:اَللّٰھُمَّ بَیِّضْ وَجْھِی یَوْمَ تَسْوَدُّ الْوُجُوھُ وَلاَ بہرہ یاب ہوں گے۔ اے معبود میرے چہرے کو اس دن سفید کرنا جب چہرے سیاہ ہونگے اور میرے چہرے کو اس دن سیاہ نہ 
تُسَوِّدْ وَجْھِی یَوْمَ تَبْیَضُّ الْوُجُوھُ۔ پھر چلو میں پانی لیکر دائیں ہاتھ کو دھوئے اور اس وقت یہ کہے
کرنا جب چہرے سفید ہونگے۔
اَللّٰھُمَّ ٲَعْطِنِی کِتَابِی بِیَمِینِی وَالْخُلْدَ فِی الْجِنانِ بِیَسارِی وَحاسِبْنِی حِساباً یَسِیراً۔
خدایا میرا نامہ اعمال میرے دائیں ہاتھ میں دینا مجھے ہمشہ جنت میں رہنے کا اختیار دینا اور میرا حساب سہولت کے ساتھ لینا۔
اب بائیں ہاتھ کو دھوئے اور یہ کہے : اَللَّھُمَّ لاَ تُعْطِنِی کِتَابِی بِشِمَالِی وَلاَ مِنْ وَرَائِ ظَھْرِی 
خدایا میرا نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں نہ دینا اور نہ پیٹھ پیچھے سے دینا اور نہ
وَلاَ تَجْعَلْہا مَغْلُولَۃً إلَی عُنُقِی وَٲَعُوذُ بِکَ مِنْ مُقَطَّعَاتِ النِّیرانِ۔ اسکے بعد دائیں ہاتھ کی
اس کو میرے گلے میں لٹکانا اور میں جہنم کے انگاروں سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔
تری سے سر کے اگلے حصے کا مسح کرے اور کہے:اَللّٰھُمَّ غَشِّنِی رَحْمَتَکَ وَبَرَکاتِکَ۔
خدایا مجھے اپنی رحمت اور برکتوں سے ڈھانپ دے 
پھر دونوں پیروں کا مسح کرے اور یہ دعا پڑھے :اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْنِی عَلَی الصِّراطِ یَوْمَ تَزِلُّ فِیْہِ الْاَقْدَامُ 
خدایا اس دن مجھے صراط پر ثابت قدم رکھنا جب قدم پھسل رہے ہوں گے 
وَاجْعَلْ سَعْیِی فِیما یُرْضِیکَ عَنِّی یَا ذَاالْجَلالِ وَالْاِکرام جب وضو کر چکے تو یہ کہے:الّھُمَّ 
اور میری کوشش کو ان کاموں میں قرار دے جو تجھے پسند ہیں اے جلال واکرام کے مالک ۔ اے معبود!
إنِّی ٲَسْٲَلُکَ تَمَامَ الْوُضُوئِ وَتَمَامَ ا لصَّلاۃِ وَتَمامَ رِضْوَانِکَ وَالْجَنَّۃَ۔ اسکے بعد کہے:
میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرا وضو کامل ہو نماز مکمل ہو اور مجھے تیری خوشنودی اور جنت حاصل ہو ۔
الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعالَمِینَ۔
حمد ہے خدا کے لیے جو جہانوں کا رب ہے۔
اور اسکے بعد تین مرتبہ ’’سورہ قدر‘‘ پڑھے وضو کے بعد خوشبو لگائے اور مسجد کی طرف سکون و وقار سے چل پڑے۔