اختتام مفاتیح عرض مؤلف

رُوِیَ اَنَّہُ اَوْحَی اﷲُ تَعَالیٰٓ اِلیٰ عِیسیٰ یَا عِیسیٰ ھَبْ لِی مِنْ عَیْنِکَ الدُّمُوعَ وَمِنْ قَلْبِکَ 
روایت ہوئی ہے کہ خدا ئے تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ(ع) کی طرف وحی فرمائی اے عیسیٰ(ع) مجھے دے اپنی آنکھوں سے آنسو اپنے قلب سے خوف اور 
الْخُشُوعَ وَاکْحَلْ عَیْنَیْکَ بِمِیلِ الْحُزْنِ إذا ضَحِکَ الْبَطَّالُونَ وَقُمْ عَلَی قُبُورِ الْاََمْواتِ 
رنج و غم کو اپنی آنکھوں کا سرمہ بنا جب کہ بدکار لوگ ہنستے ہیںاور مردوں کی قبروں پر جاکے کھڑا ہو 
فَنادِھِمْ بِالصَّوْتِ الرَّفِیعِ لَعَلَّکَ تَٲْخُذُ مَوْعِظَتَکَ مِنْھُمْ وَقُلْ إنِّی لاحِقٌ بِھِمْ فِی اللاَّحِقِینَ۔
پس ان کو بلند آواز سے پکار کر شاید تو ان سے نصیحت وعبرت حاصل کر لے نیز خود سے کہہ کہ میں بھی جلد ان سے جا ملوں گا۔
اس مرحلے پر وہ تمام اعمال و عبادات اور ادعیہ و ز یارات تکمیل کو پہنچیں جن کا اس با برکت کتاب میں درج کیا جانا ضروری تھا۔ چنانچہ یہ کتاب آج بروز اتوار 10 ذی القعدہ 1344ھ کی شام کو مکمل ہوئی ہے کہ جو ثامن الائمہ امام رضا - کی شب ولادت ہے۔ چونکہ آج ہی مجھے اپنی والدہ محترمہ کی وفات کا اطلاع نامہ موصول ہوا ہے لہذا جو برادران ایمانی اس کتاب سے مستفید ہوں گے ان سے التماس ہے کہ وہ ان مرحومہ مغفورہ کیلئے دعائے مغفرت کریں نیز میرے لیئے اور میرے والد مکرم کیلئے ہماری زندگی میں اور بعد از وفات بھی دعا خیر فرمائیں۔
والحمد ﷲاولا وآخرا وصلی اﷲ علی محمد وآلہ الطاھرین