اذان واقامت کے درمیان کی دعا

پھر نماز کیلئے اذان و اقامت کہے اور ان کے درمیان ایک سجدہ یا ایک نشست کا فاصلہ دے اور یہ دُعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ قَلْبِی بَارّاً وَعَیْشِی قَارّاً وَرِزْقِی دَارّاً وَاجْعَلْ لِی عِنْدَ قَبْرِ رَسُولِکَ صَلَّی
اے معبود! میرے دل کو نیک میریزندگی کو آسودہ اور میرے رزق کومسلسل کر دے اور میرے لیے اپنے رسول
اﷲُ عَلَیْہِ وَآلِہِ مُسْتَقَرّاً وَقَرَاراً۔
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ پاک کے نزدیک ٹھکانا اور قرارگاہ بنا دے ۔
اس وقت خدا سے جو دُعا چاہے مانگے اور جو حاجت چاہے طلب کرے کیونکہ اذان و اقامت کے درمیان مانگی ہوئی دُعا رد نہیں ہوتی، اقامت کے بعد یہ کہے:
اَللَّھُمَّ إلَیْکَ تَوَجَّھْتُ وَمَرْضَاتَک طَلَبْتُ وَثَوابَکَ ابْتَغَیْتُ، وَبِکَ آمَنْتُ وَعَلَیْک
اے معبود !میں تیری طرف متوجہ ہوں تیری خوشنودی کاطالب تیرے ثواب کا خواہش مند تجھ پر ایمان رکھتا ہوں اور تجھ پر
تَوَکَّلْتُ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَافْتَحْ مَسَامِعَ قَلْبِی لِذِکْرِکَ وَثَبِّتْنِی
بھروسہ کرتا ہوں اے معبودمحمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) پر رحمت فرما اور اپنے ذکر کیلئے میرے دل کے کان کھول دے اور مجھ کو اپنے اور
عَلَی دِینِکَ وَدِینِ نَبِیِّکَ وَلاَ تُزِغْ قَلْبِی بَعْدَ إذْ ھَدَیْتَنِی وَھَبْ لِی مِنْ لَدُنْکَ رَحْمَۃً 
اپنے نبی(ص) کے دین پرقائم رکھ ہدایت کے بعد میرے دل میں کجی نہ آنے دے اور مجھ پر اپنی خاص رحمت فرماکہ بیشک تو
إنَّکَ ٲَنْتَ الْوَہَّابُ 
بہت عطا کرنے والا ہے ۔
پس اب نماز کے لیے تیار ہوجاے، اپنے دل کو حاضر کرے، اپنی پستی اور اپنے مولا کی عظمت کو دل میں لائے کہ اس ذات کے سامنے مناجات کررہا ہے اپنے آپ کو اس کیفیت میں لائے کہ گویا اسکو دیکھ رہا ہے لہذا اس بات سے حیا کرے کہ کلام تو اس ذات سے کر رہا ہو لیکن اس کا دل کسی اور طرف متوجہ ہو پھر سنجیدگی اور خوف کے ساتھ کھڑا ہوجائے اور اپنے دونوں ہاتھ رانوں کے اوپر گھٹنوں کے مقابل رکھے اور دونوں پیروں کے درمیان کم از کم تین انگلیوں اور زیادہ سے زیادہ ایک بالشت کا فاصلہ ہو اور نگاہ مقام سجدہ پر ہو ۔ پھر فریضہ صبح کی نیت قربت الی اﷲ کرکے تکبیرۃ الاحرام کہے اور مستحب ہے کہ اس پر مزید چھ تکبیروں کا اضافہ بھی کرے۔ ہر تکبیر کے موقع پر ہاتھوں کو کانوں کی لؤ تک اسطرح اٹھائے کہ ہتھیلیوں کا رُخ قبلہ کی طرف ہو اور انگوٹھے کے سوا باقی تمام انگلیاں آپس میں ملی ہوئی ہوں۔