امام حسن عسکری - پر صلوات

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ الْبَرِّ التَّقِیِّ الصَّادِقِ الْوَفِیِّ النُّورِ الْمُضِیئِ 
اے معبود حسن(ع) بن علی(ع) بن محمد(ع) پر درود بھیج جو خوش کردار پرہیز گار صادق وفادار چمکتا ہوں نور 
خازِنِ عِلْمِکَ وَالْمُذَکِّرِ بِتَوْحِیدِکَ وَوَلِیِّ ٲَمْرِکَ وَخَلَفِ ٲَئِمَّۃِ الدِّینِ الْھُداۃِ 
اور تیرے علوم کے خزینہ دار ہیں وہ تیری توحید کا اعلان کرنے والے تیرے حکم کے پاسدار دین کے ان اماموں کے جانشین 
الرَّاشِدِینَ وَالْحُجَّۃِ عَلَی ٲَھْلِ الدُّنْیا فَصَلِّ عَلَیْہِ یَارَبِّ ٲَفْضَلَ مَا صَلَّیْتَ عَلَی ٲَحَدٍ مِنْ 
کہ جو رہبر اور راہ یافتہ ہیںاور دنیا والوں پر تیری حجت ہیںپس ان پر رحمت فرما اے پرودگار بہترین رحمت جو تو نے اپنے برگزیدوں 
ٲَصْفِیائِکَ وَحُجَجِکَ وَٲَوْلادِ رُسُلِکَ یَا إلہَ الْعالَمِینَ۔
اپنی حجتوں اور اپنے نبیوںکی اولاد میں سے کسی پر کی ہے اے جہانوں کے معبود