امام علی رضا - پر صلوات

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی عَلِیِّ بْنِ مُوسَی الَّذِی ارْتَضَیْتَہُ وَرَضَّیْتَ بِہِ مَنْ شِئْتَ مِنْ خَلْقِکَ۔ 
اے معبود علی(ع) بن موسیٰ(ع) پر درود بھیج کہ جن کو تو نے پسند فرمایا تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہے پسند کر لیتا ہے 
اَللّٰھُمَّ وَکَمَا جَعَلْتَہُ حُجَّۃً عَلَی خَلْقِکَ وَقائِماً بِٲَمْرِکَ وَناصِراً لِدِینِکَ وَشاھِداً عَلَی 
اے معبود جس طرح تو نے قرار دیا ان کو اپنی مخلوق پر حجت قائم کیا اپنے امر پرمدد گار بنایا اپنے دین کا اور گواہ بنایا 
عِبادِکَ وَکَمَا نَصَحَ لَھُمْ فِی السِّرِّ وَالْعَلانِیَۃِ وَدَعا إلَی سَبِیلِکَ بِالْحِکْمَۃِ وَالْمَوْعِظَۃِ 
اپنے بندوں پر اور جس طرح انہوں نے عیاں و نہاں ان کی خیر خواہی کی اور ان کو دانش مندی اور بہترین نصیحت کے ساتھ تیرے 
الْحَسَنَۃِ فَصَلِّ عَلَیْہِ ٲَفْضَلَ مَا صَلَّیْتَ عَلَی ٲَحَدٍ مِنْ ٲَوْلِیائِکَ وَخِیَرَتِکَ مِنْ 
راستے کیطرف بلایا اسیطرح تو بھی ان پر رحمت کر وہ بہترین رحمت جو تو نے مخلوقات میں سے اپنے والیوںاور برگزیدوں میں سے 
خَلْقِکَ إنَّکَ جَوادٌ کَرِیمٌ۔
کسی ایک پر کی ہیبے شک تو بہت دینے والا ہے سخی۔