امام محمد باقر - پر صلوات

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ باقِرِ الْعِلْمِ وَ إمامِ الْھُدیٰ وَقائِدِ ٲَھْلِ التَّقْویٰ وَالْمُنْتَجَبِ
اے معبود محمد(ع) بن علی(ع) پر درود بھیج جو علم پھیلانے والے امام(ع) ہدایت پرہیز گاروں کے پیشوا اور تیرے بندوںمیں سے
مِنْ عِبادِکَ۔ اَللّٰھُمَّ وَکَما جَعَلْتَہُ عَلَماً لِعِبادِکَ وَمَناراً لِبِلادِکَ وَمُسْتَوْدَعاً لِحِکْمَتِکَ 
برگزیدہ ہیں اے معبود جیسے تو نے قرار دیا انکو اپنے بندوں کے لیے نشان ہدایت اپنے شہروں کے لیے روشنی اپنی حکمت کا امین 
وَمُتَرْجِماً لِوَحْیِکَ وَٲَمَرْتَ بِطاعَتِہِ وَحَذَّرْتَ مِنْ مَعْصِیَتِہِ فَصَلِّ عَلَیْہِ یَارَبِّ ٲَفْضَلَ مَا
اور اپنی وحی کا ترجمان بنایانیز ان کی اطاعت کا حکم دیا اور ان کی نافرمانی سے منع کیا ہے پس ان پر رحمت فرما اے پروردگار وہ بہترین 
صَلَّیْتَ عَلَی ٲَحَدٍ مِنْ ذُرِّیَّۃِ ٲَنْبِیائِکَ وَٲَصْفِیائِکَ وَرُسُلِکَ وَٲُمَنائِکَ یَارَبَّ الْعالَمِینَ۔
رحمت جو تونے اپنے نبیوں اپنے بر گزیدوں اپنے رسولوں اور اپنے امانتداروں میں سے کسی کی اولادپر کی ہے اے جہانوں کے پروردگار۔