امام محمد تقی - کی ایک اور زیا رت

حضر ت کیلئے یہ زیا رت بھی روا یت ہوئی ہے جو یوں ہے ۔
اَلسَّلَامُ عَلَی الْبابِ الْاََقْصَدِ وَالطَّرِیقِ الْاََرْشَدِ وَالْعالِمِ الْمُؤَیَّدِ یَنْبُوعِ 
سلام ہو قریب ترین دروازہ الہی پر راہ درست و راست پراور تائید شدہ عالم پر سلام ہو جو دانش کا چشمہ
الْحِکَمِ وَمِصْباحِ الظُّلَمِ سَیِّدِ الْعَرَبِ وَالْعَجَمِ الْہادِی إلَی الرَّشادِ 
تاریکیوں کے چراغ عرب و عجم کے سید و سردار سچائی کی طرف ہدایت کرنے والے 
ٲَلْمُوَفَّقِ بِالتَّٲْئِیدِ وَالسَّدادِ مَوْلایَ ٲَبِی جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْجَوادِ 
تائید الہی اور صداقت کی توفیق والے پر اے آقا ابو جعفر(ع) محمد(ع) ابن علی (ع)الجواد 
ٲَشْھَدُ یَا وَلِیَّ اﷲ ٲَنَّکَ ٲَقَمْتَ الصَّلاۃَ وَآتَیْتَ الزَّکاۃَ وَٲَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ وَنَھَیْتَ
میں گواہ ہوں اے ولی خدا کہ یقینا آپ نے نماز قائم رکھی اور زکواۃ ادا کرتے رہےآپ نے نیکیوں کا حکم دیا اور برا ئیوں سے
عَنِ الْمُنْکَرِ وَجاھَدْتَ فِی سَبِیلِ اﷲ حَقَّ جِہادِھِوَعَبَدْتَ اﷲَ مُخْلِصاً حَتَّی ٲَتاکَ الْیَقِینُ 
منع کیا آپ نے خدا کی راہ میں جہاد کیا جو جہاد کرنے کا حق ہے اور خدا کی پر خلوص عبادت کی یہا ں تک کہ آپ شہید ہوگئے 
فَعِشْتَ سَعِیداً وَمَضَیْتَ شَھِیداً یَا لَیْتَنِی کُنْتُ مَعَکُمْ فَٲَفُوزَ فَوْزاً 
پس آپ نے سعادت مندی کی زندگی گزاری اور شہادت پاکر گزرے ہائے افسوس کہ میں آپ کے ہمراہ ہوتا تو عظیم کامیابی 
عَظِیماًوَرَحْمَۃُ اﷲ وَبَرَکاتُہُ۔
حاصل کرتا خدا کی آپ پر رحمت اور اس کی برکات ہوں۔
اس کے بعد قبر مبارک پر بو سہ دے اور اپنے دائیں رخسا ر کو اس سے مس کرے پھر دو رکعت نماز زیا رت ادا کرے اور بعد میں جو دعاچاہے ما نگے۔