تنگدستی اور بیماری سے دوری کی دعا

کفعمی(رح) نے روایت کی ہے کہ ایک شخص نے رسول اﷲ سے تنگدستی پریشانی اور بیماری کی شکایت کی تو آنحضرت(ص) نے فرمایا :یہ دُعا صبح و شام دس مرتبہ پڑھا کرو چنانچہ اس نے تین روز تک باقاعدگی سے یہ دعا پڑھی تو اس کے تمام حالات سدھر گئے شیخ طوسی(رح) اوردیگر علما نے یہ دُعا فجر کی تعقیبات میں ذکر کی ہے اور وہ دُعا یہ ہے :
لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إلاَّ بِاﷲِ تَوَکَّلْتُ عَلَی الْحَیِّ الَّذِی لاَ یَمُوتُ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِِ الَّذِی لَمْ یَتَّخِذْ
کوئی طاقت وقوت نہیں مگر جو اﷲ سے ہے میں اس زندہ پر بھر وسا کرتا ہوں جسے موت نہیںحمد اﷲ کیلئے ہے جس نے 
صَاحِبۃً وَلاَوَلَداً وَلَمْ یَکُنْ لَہُ شَرِیکٌ فِی الْمُلْکِ وَلَمْ یَکُنْ لَہُ وَلِیٌّ مِنَ الذُّلِّ وَکَبِّرْھُ تَکْبِیراً
کسی کو بیٹا نہیں بنایا نہ حکومت میں کوئی اس کا شریک ہے نہ وہ کمزور ہے کہ اس کاکوئی مددگار ہو اور اس کی بہت بڑائی کرو ۔