دعائے تکبیرات

اس دوران دعائے تکبیرات پڑھے اور وہ یوں کہ تیسری تکبیر کے بعد کہے:
اَللّٰھُمَّ ٲَنْتَ الْمَلِکُ الْحَقُّالْمُبینُ،لاَ إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ سُبْحانَک إنِّی ظَلَمْتُ نَفْسِی فَاغْفِر
اے معبود ! تو ہی سچا اورآشکار بادشاہ ہے . نہیں کوئی معبود مگر تو ہے پاک وپاکیزہ بے شک میں نے خود پر ظلم کیا 
ْ لِی ذَنْبِی إنَّہُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ إلاَّ ٲَنْتَ ۔
پس میرے گناہ بخش دے کہ تیرے سوا کوئی معاف نہیں کر سکتا۔مگر تیری ذات۔
پانچویں تکبیر کے بعد کہے:لَبَّیْکَ وَسَعْدَیْکَ وَالْخَیْرُفِی یَدَیْکَ وَالشَّرُّ لَیْسَ إلَیْکَ
خدایا میں حاضر ہوں ہماری بھلائی تیرے ہاتھ میں ہے شرکا تجھ سے کوئی تعلق نہیں
وَالْمَھْدِیُّ مَنْ ھَدَیْتَ عَبْدُکَ وَابْنُ عَبْدَیْکَ ذَلِیلٌ بَیْنَ یَدَیْکَ مِنْکَ وَبِکَ وَلَکَ
جسے تو ہدایت د ے وہ ہدایت یافتہ ہے تیرا بندہ اور تیرے بندے کا فرزند تیرے حضورپست تجھ سے تیرے ذریعے 
وَ إلَیْکَ لاَمَلْجَٲَ وَلاَ مَنْجَی وَلاَ مَفَرَّ مِنْکَ إلاَّ إلَیْکَ سُبْحانَکَ وَحَنانَیْکَ تبَارَکْتَ
تیرے لیے اور تیری طرف اور تیرے سوا کوئی پناہ و نجات اورفرار کی جگہ نہیں تو پاک ہے مہربان ہے بلند ہے اور 
وَتَعَالَیْتَ سُبْحانَکَ رَبَّ الْبَیْتِ الْحَرَامِ ساتویں تکبیر کے بعد یہ کہے:وَجَّھْتُ وَجْھِی لِلَّذِی 
برتر ہے تو پاک ہے اور حرمت والے گھر کا مالک ہے ۔ میںنے اپنا رُخ اس خدا کی طرف 
فَطَرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ عالِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّہادَۃِ حَنِیفاً مُسْلِماً وَمَا ٲَنَا مِن الْمُشْرِکِینَ 
کیا جو آسمانوں اور زمین کا خالق غائب و حاضر کا جاننے والا ہے باطل سے کٹا ہوافرمانبردار ہوں اورمشرکوں سے نہیں ہوں بے شک میری 
إنَّ صَلوٰتِی وَنُسُکِی وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِی لِلّٰہِِ رَبِّ الْعالَمِینَ لاَ شَرِیکَ لَہُ وَ بِذَلِکَ 
نماز میری عبادت اور میری زندگی اور میری موت خدا کی لیے ہے جو جہانوں کا ربّ ہے اس کا کوئی ثانی نہیں 
ٲُمِرْتُ وَٲَنَا مِنَ الْمُسْلِمِینَ۔
مجھے یہی حکم ملا اور میں فرمانبرداروں میں سے ہوں