شیطان کے چال سے بچانے کی دعا

ابن بابویہ(رح) نے صحیح اور معتبر اسناد کے ساتھ حضرت امیر المومنین (ع) سے روایت کی ہے کہ جو شخص نماز فجر کے بعد گیارہ مرتبہ سورہ قُلْ ھُوَ اﷲُ اَحَد پڑھے تو شیطان کی چاہت کے برخلاف اس دن میں اس کا کوئی گناہ نہیں لکھا جائے گا . بلد الامین میں حضرت رسول(ص) خدا سے روایت ہے کہ جوشخص روزانہ دس مرتبہ سورہ قُلْ ھُوَ اﷲُ اَحَد پڑھے تو اس دن اس کے گناہ نہیں لکھے جائیں گے ہر چند کہ شیطان اس بارے میں کتنی ہی کوشش کرے۔