مسجد میں جاتے وقت کی دعا

مسجد کیطرف چلتے ہوئے کہے: بِسْمِ اﷲ الَّذِی خَلَقَنِی فَھُوَ یَھْدِینِی
اس خدا کے نام سے جس نے مجھے پیدا کیا پس وہی ہدایت دیتا ہے
وَالَّذِی ھُوَ یُطْعِمُنِی وَیَسْقِینِی وَ إذا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِینِی وَالَّذِی یُمِیتُنِی ثُمَّ یُحْیِینِی
وہی مجھے کھلاتا پلاتا ہے اور بیمار ہو جائوں تو مجھے شفا بخشتا ہے وہی مجھے موت دے گا پھر مجھے زندہ کرے گا اور اسی سے امید ہے کہ روز قیامت
وَالَّذِی ٲَطْمَعُ ٲَنْ یَغْفِرَلِی خَطِیئَتِی یَوْمَ الدِّینِ رَبِّ ھَبْ لِی حُکْماً وَٲَلْحِقْنِی بِالصَّالِحِینَ
میری خطائیں معاف کرے گا پالنے والے مجھے حکمت عطا فرما اور نیکو کاروں میں شامل کردے . بعد میں آنے والوں میں میرے حق میں سچ 
وَاجْعَلْ لِی لِسانَ صِدْقٍ فِی الاَْخِرِینَ، وَاجْعَلْنِی مِنْ وَرَثَۃِ جَنَّۃِ النَّعِیمِ وَاغْفِرْ لاََِبِی۔
بولنے والی زبان قرار دے مجھے نعمتوں بھری جنت کے وارثوں میں شامل کر اور میرے والد کوبخش دے ۔