ناگوار امر سے بچانے والی دعا

شیخ کلینی(رح) نے صحیح سند کے ساتھ امام جعفر صادق(ع) سے روایت کی ہے کہ جو شخص نماز فجر کے بعد ایک سو مرتبہ مَا شَائَ اﷲ کَانَ لاَ حَوْلَ وَ لاَ قُوَّۃَ إلاَّ بِاللَّہِ العَلِیِّ العَظِیمِ ﴿جو خدا چاہے وہی ہوتا ہے نہیں کوئی طاقت و قوت مگر وہ خداے بلند و بزرگ سے ہے ﴾کہے تو اس روز اسے کوئی ناگوار امر در پیش نہیں ہوگا ،شیخ طوسی(رح) اور دیگر علما نے بھی دعائوں کی کتابوں میں اس کا ذکر کیا ہے۔