نماز کے بعد آیات اور سور کی فضیلت

 

 موثق سند کے ساتھ امام محمد باقر - سے روایت ہے کہ جب حق تعالیٰ نے درج ذیل آیات کے زمین پر نازل کرنے کا حکم دیا تو ان آیات نے عرش الٰہی کے ساتھ لگ کر کہا: پروردگارا تو ہمیں گناہکاروں اور خطا کاروں کی طرف بھیج رہا ہے تب ذاتِ حق نے ان کی طرف وحی فرمائی کہ تم روئے زمین پر چلی جائو ، مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم! تمہیں آل محمد(ص) اور انکے شیعوں میں سے جو بھی تلاوت کرے گا میں اس پر ہر روز پوشیدگی میں ستر مرتبہ نظر رحمت کروں گا اور ہر نظر میں اس کی ستر حاجتیں پوری کروں گا چاہے اس نے بہت سے گناہ بھی کئے ہوں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ جو شخص ہر نماز کے بعد ان آیات کو پڑھے تو میں اسے حظیرہ قدس میں ٹھہرائوں گا، خواہ وہ کتنا ہی گناہ گار کیوں نہ ہو اگر اُسے حظیرہ قدس میں نہ ٹھہرائوں تو بھی ہر روز ستّر مرتبہ اس پر اپنی خاص نظر رحمت کروں گا اگر یہ نہ کروں تو پھر ہر روز اس کی ستّر حاجتیں پوری کروں گا کہ جن میں کم سے کم یہ ہے کہ اس کے گناہ معاف کروں گا . اگر یہ نہ کروں تو اسے شر شیطان اور ہر دشمن کے شر سے اپنی پناہ میں رکھوں گا اور اسے ان پر غلبہ عطا کروں گا اور موت کے علاوہ کوئی چیز اس کو جنت میں جانے سے نہ روک سکے اور وہ آیات یہ ہیں :