پنجگانہ نماز کے بعد کی دعا

ابن بابویہ(رح)، شیخ طوسی(رح)، اور دیگر علمائ نے معتبر اسناد کے ساتھ امیر المومنین- سے روایت کی ہے کہ جو شخص یہ چاہتا ہے کہ وہ دنیا سے اس حال میں رخصت ہو کہ گناہوں سے اسطرح پاک ہو جیسے سونا کندن بنا ہوا ہو اور وہ یہ بھی چاہتا ہو کہ قیامت والے دن کوئی شخص اس سے ظلم کی دادخواہی نہ کرے تو اسے چاہیے کہ پنجگانہ نمازوں کے بعد سورہ قُل ھوَ اﷲ اَحَد بارہ مرتبہ پڑھے اورپھر اپنے ہاتھ آسمان کی طرف بلند کر کے درج ذیل دُعا پڑھے:اور حضرت نے فرمایا کہ یہ دعا اس پوشیدہ رازوں میں سے ہے کہ جسے رسول اللہ نے مجھے تعلیم دی اور مجھے حکم دیا کہ حسن(ع) اور حسین (ع) کو تعلم دوں اور وہ دعا یہ ہے ۔
اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَلُکَ بِاسْمِکَ الْمَکْنُونِ الْمَخْزُونِ الطَّاھِرِ الطُّھْرِ الْمُبارَکِ وَٲَسْٲَلُکَ
اے معبود ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں بواسطہ تیرے اس نام کے جو پوشیدہ محفوظ پاک و پاکیزہ اور برکت والاہے . میں تجھ سے 
ِباسْمِکَ الْعَظِیمِ وَسُلْطانِکَ الْقَدِیمِ یَا واھِبَ الْعَطایَا یَامُطْلِقَ الْاُسَارَیٰ یَافَکَّاکَ
سوال کرتا ہوں بابواسطہ تیرے عظیم نام اور تیری قدیم حکومت کے اے عطیہ دینے والے اے قیدیوں کو رہائی دینے والے اے 
الرِّقَابِ مِنَ النَّارِ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وآلَ مُحَمَّد وَفُکَّ رَقَبَتِی مِن النَّارِ وَٲَخْرِجْنِی
لوگوں کو جہنم سے آزاد کرنے والے درود بھیج محمد(ص) وآل محمد(ص) پرمیری گردن جہنم سے آزاد کر دے مجھے دُنیا سے امان 
مِنَ الدُّنْیاآمِناً وَٲَدْخِلْنِی الْجَنَّۃَ سالِماً وَاجْعَلْ دُعائِی ٲَوَّلَہُ فَلاحاً وَٲَوْسَطَہُ نَجاحاً وَآخِرَہ 
کے ساتھ اٹھانا اور جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل کرنا میرے دعا کو اول کے فلاح بنا دے اس کے وسط کو نجات بنا اور اس کے 
صَلاحاً إنَّکَ ٲَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوبِ۔بعض معتبر نسخوں میں یہ دعایوں درج ہے : یَا فَکَّاکَ الرِّقابِ 
آخر کو بہتری قرار دے بے شک تو ہر غیب کا جاننے والا ہے ۔ اے لوگوں کو جہنم سے آزاد کرنے
مِنَ النَّارِ ٲَسْٲَلُکَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَٲَنْ تُعْتِقَ رَقَبَتِی مِنَ النَّارِ وَٲَن
والے میں سوال کرتا ہوں کہ تو محمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) پر رحمت فرما میری گردن کو جہنم کی آگ سے آزاد کر 
ْ تُخْرِجَنِی مِنَ الدُّنْیا سالِماً وَتُدْخِلَنِی الْجَنَّۃَ آمِناً وَٲَنْ تَجْعَلَ دُعائِی ٲَوَّلَہُ فلاحاً وَاَوْسَطُہُ 
دے مجھے دنیا سے سلامتی کے ساتھ اٹھاناجنت میں امن کے ساتھ داخل کرنا نیز میری دعا کے اول کو فلاح قرار دے وسط َکو نجات بنا اور آخر کو
نَجَاحا وَ آخِرَہُ صَلاحاً إنَّکَ ٲَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوبِ
بہتر بنا دے بے شک تو ہر غائب کا جاننے والا ہے۔