ہر نماز کے بعد سور توحید کی تلاوت

شیخ کلینی(رح) نے معتبر سند کے ساتھ امام جعفر صادق - سے روایت کی ہے کہ جو شخص خدااور روز قیامت پر ایمان رکھتا ہے اسے ہر فریضہ نماز کے بعد سورہ ’’قُل ھُو اﷲُ اَحَدُ‘‘کا پڑھنا ترک نہیں کرنا چاہیئے. کیونکہ جو شخص اس سورہ کی تلاوت کرے گا تو اﷲ تعالیٰ اس کے لیے دنیا و آخرت کی بھلائی جمع کر دے گا پس وہ اس کو ،اس کے والدین کو اور اسکے رشتہ داروں کوبخش دیگا ایک اور حدیث میں ہے کہ جو شخص ہر فریضہ نماز کے بعدسورہ’’قُلْ ھُوَاﷲُ اَحَد‘‘ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کی تزویج سیاہ چشم حور کے ساتھ کریگا سید ابن طاووس نے رسول خدا سے روایت کی ہے کہ جو شخص ہر نماز کے بعد سورہ ’’قُلْ ھُوَاﷲُ اَحَد‘‘ پڑھے گا آسمان سے اس پر رحمت نازل ہوگی اور اسے تسکین حاصل ہوگی اور اﷲ تعالیٰ اس کی طرف نظر رحمت فرمائے گا نیز وہ اس کے گناہ معاف کردے گا اور جو بھی حاجت طلب کریگا خدا اسے پوری کرے گا۔