بیماری اور تنگ دستی سے بچنے کی دعا

معتبر سند کے ساتھ امام جعفر صادق(ع) سے منقول ہے کہ انصار میں ایک شخص چند روز تک حضرت رسول(ص) کی خدمت میں حاضر نہ ہو سکا آنحضرت(ص) نے اس سے پوچھا کس وجہ سے چند روز تک ہمارے پاس نہیں آئے؟ اس نے عرض کیا: تنگدستی اور طویل بیماری کی وجہ سے حاضر خدمت نہ ہوسکا اس پر آنحضرت(ص) نے اس سے فرمایاکہ تم صبح و شام یہ دعا پڑھا کرو:
لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إلاَّ 
نہیں کوئی طاقت و قوت مگر
بِاﷲ تَوَکَّلْتُ عَلَی الْحَیِّ 
جو خدا سے ہے میں زندہ خدا پر
الَّذِی لاَ یَمُوتُ وَالْحَمْدُ 
بھروسہ کرتا ہوں جسے موت نہیں 
لِلّٰہِِ الَّذِی لَمْ یَتَّخِذْ 
آئے گی حمد ہے اﷲ کے لیے 
وَلَداً وَلَمْ یَکُن لَہُ شَرِیکٌ 
جس کا کوئی فرزند نہیں اور نہ حکومت 
فِی الْمُلْکِ وَلَمْ یَکُنْ لَہُ 
میں اس کا کوئی شریک ہے نہ وہ 
وَلِیٌّ مِنَ الذُّلِّ 
کمزور کہ کوئی اس کامددگار ہو اور 
وَکَبِّرْھُ تَکْبِیراً۔
اس کی بہت بڑائی کرو .