روزانہ چار نعمتوکا ذکرکرنا ضروری ہے

قطب راوندی(رح) نے امیر المومنین(ع) سے روایت کی ہے کہ حضرت رسول(ص) نے فرمایا: جو شخص اس حال میں صبح کرے کہ اس نے خدا کی چار نعمتوں کو یاد نہ کیا تو مجھے خوف ہے کہ نعمتیں اس سے چھن جائیں گی پس ان چار نعمتوں کی یاد اس طرح کرے :
الْحَمْدُ لِلّٰہِِ الَّذِی عَرَّفَنِی
حمد خدا کے لیے ہے جس نے مجھ کو 
نَفْسَہُ وَلَمْ یَتْرُکْنِی
اپنی معرفت کرائی اور
عَمْیانَ الْقَلْب الْحَمْدُ
دل کا اندھا نہیں رہنے دیا حمد
لِلّٰہِِ الَّذِی جَعَلَنِی مِنْ 
اﷲ کے لیے ہے کہ جس نے مجھے 
ٲُمَّۃِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اﷲُ 
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی 
عَلَیْہِ وَآلِہِ الْحَمْدُ 
امت میں قرار دیا حمد اﷲ کے 
لِلّٰہِِ الَّذِی جَعَلَ رِزْقِی 
لیے ہے جس نے میری روزی اپنے 
فِی یَدَیْہِ وَلَمْ یَجْعَلْ 
ہاتھوں میں رکھی اور اسے
رِزْقِی فِی ٲَیْدِی النَّاسِ 
لوگوں کے اختیار میں نہیں دیا
الْحَمْدُ ﷲِ الَّذِی سَتَرَ 
حمد خدا کے لیے ہے جس نے 
عُیُوبِی وَلَمْ
میرے گناہ اور نقائص چھپاے اور یَفْضَحْنِی بَیْنَ الْخَلائِقِ
مجھے لوگوں میں رسوا نہیں کیا