سترقسم کی بلاؤں سے دوری کی دعا

معتبر سند کے ساتھ آپ ہی سے روایت ہے کہ جو شخص روزانہ سو مرتبہ کہے:
لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إلاَّ 
نہیں طاقت و قوت مگر جو اﷲسے 
بِاﷲِ۔
ہے۔
تو خدائے تعالیٰ اس سے ستر قسم کی بلائیں دور کر دے گا جن میں سب سے کم تر رنج و غم دور کر دینا ہے اور ایک دوسری روایت کے مطابق اس شخص کو فقر کبھی دامن گیر نہ ہو گا ۔
شیخ کلینی(رح) ،طبرسی(رح) اور دیگر علمائ نے حسن اور معتبر اسناد کیساتھ امام جعفر صادق -سے روایت کی ہے کہ رسول اکرم روزانہ ستر مرتبہ
ٲسْتَغْفِرُ اﷲَ ۔
میں خدا سے معافی مانگتا ہوں۔
اور ستر مرتبہ
ٲَتُوبُ إلَی اﷲِ۔
خدا کے حضور توبہ کرتا ہوں ۔
کہا کرتے تھے۔