سترہویں دعا

روایت ہوئی ہے کہ کوفہ کا ایک شخص جس کا نام ابو جعفر تھا وہ حضرت امام جعفر صادق - کی خدمت میں آیا اور عرض کیا کہ مجھے کوئی دعا بتائیں جو میں پڑھا کروں تو آپ(ع) نے فرمایا کہ یہ دعا پڑھا کرو ۔

یَا مَنْ ٲَرْجُوہُ لِکُلِّ 
اے وہ جس سے ہر بھلائی
خَیْرٍ وَیَا مَنْ آمَنُ 
کا امید وار ہوں اے وہ کہ ہر تنگی 
سَخَطَہُ عِنْدَ کُلِّ عَثْرَۃٍ 
میں جس کی ناراضگی سے محفوظ ہوں
وَیَا مَنْ یُعْطِی بِالْقَلِیلِ 
اے وہ جو کم عمل پر زیادہ اجر 
الْکَثِیرَ یَا مَنْ ٲَعْطَیٰ
دیتا ہے اے وہ کہ جو سوال
مَنْ سَٲَلَہُ تَحَنُّناً مِنْہُ
کرے اسے مہربانی و رحم کے ساتھ
وَرَحْمَۃً یَا مَنْ ٲَعْطَیٰ 
عطا کرتا ہے اے وہ جو اسے بھی دیتا 
مَنْ لَمْ یَسْٲَلْہُ وَلَمْ 
ہے جو نہ اس سے مانگتا ہے نہ اسے 
یَعْرِفْہُ صَلِّ عَلَی
پہچانتا ہے تو درود بھیج 
مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ
محمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) پر 
وَٲَعْطِنِی بِمَسْٲَلتِی
اور میری ہر وہ حاجت 
مِنْ جَمِیعِ خَیْرِ الدُّنْیا 
پوری کر جو دنیا و آخرت کی
وَجَمِیعِ خَیْرِ الْاَخِرَۃِ 
بہتری کے لئے مجھے در پیش ہیں 
فَ إنَّہُ غَیْرُ مَنْقُوصٍ
کیونکہ جو کچھ تو عطا کرتا ہے وہ کم 
مَا ٲَعْطَیْتَنِی، وَزِدْنِی 
نہیں ہوتااور مجھے اپنے وسیع فضل 
مِنْ سَعَۃِ فَضْلِکَ یَا کَرِیمُ۔
میں سے عطا فرما اے سخی ۔