نویں دعا

محمد بن فضیل سے روایت ہے کہ حضرت امام محمد تقی - کی خدمت میں تحریر ی طور پر عرض کیا کہ مجھے کوئی دعا تعلیم فرمائیں تو آپ(ع) نے تحریر فرمایا کہ صبح وشام یہ دعا پڑھا کرو ۔ 
اَﷲُ اَﷲُ اَﷲُ رَبِّیَ
اللہ اللہ اللہ میرا رب 
الرَّحْمٰنُ الرَّحیٰمُ لٰآ
جو رحم والا مہربان ہے میں کسی
اُشْرِکُ بِہٰ شَیْئاً۔
کو اس کا شریک نہیں بناتا ۔
پھر اپنی حاجات کے پورا ہونے کی دعا مانگو کیونکہ یہ کلمات ہر حاجت کے طلب کرنے کا ذریعہ ہے ۔