نو یں دعا

منقول ہے کہ اما م زین العا بدین- اپنے فرزند سے فرما رہے تھے اے فرزند عزیز جب تم میں سے کسی ایک پر کو ئی مصیبت آئے تو لازم ہے کہ وہ و ضو کرے اور پھر دو رکعت نماز یا چار رکعت نماز بجا لائے پس نماز کے بعد یہ دعا پڑھے:
یَا مَوْضِعَ کُلِّ شَکْوَیٰ
اے ہر شکا یت سنا ئے جا نے کے مقام
وَیَا سامِعَ کُلِّ نَجْوَیٰ 
اے ہر زائر کی بات سننے والے 
وَیَا شاہِدَ کُلِّ مَلاَ
اے ہراجتما ع میں موجود
وَیَا عالِمَ کُلِّ خَفِیَّۃٍ
اے ہر پوشیدہ بات کے جاننے والے
وَیَا دافِعَ مَا یَشائُ مِنْ 
اے بلا ئو ں میں سے جسے چا ہے 
بَلِیَّۃٍ یَا خَلِیلَ إبْرَاہِیمَ 
دور کر نے والے اے ابراہیم-
وَیَا نَجِیَّ مُوسَی
کے سچے دوست اے موسیٰ - کے رازداں 
وَیَا مُصْطَفِیَ مُحَمَّدٍ 
اے محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم 
صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَآلِہِ 
کو بر گزیدہ بنانے والے میں تجھے 
ٲَدْعُوکَ دُعائَ مَنِ
پکا رتا ہوں جیسے شدید حاجت والا 
اشْتَدَّتْ فاقَتُہُ وَقَلَّتْ 
پکارتا ہے جس کی تدبیر ناکام 
حِیلَتُہُ وَضَعُفَتْ
ہو چکی ہو اور طاقت جواب
قُوَّتُہُ دُعائَ الْغَرِیبِ
دے گئی ہواس پر دیسی کی طرح 
الْغَرِیقِ الْمُضْطَرِّ الَّذِی
پکارتاہوں جو ڈوبتے ہو ئے بیتاب 
لاَ یَجِدُ لِکَشْفِ مَا
ہو جسے اس مشکل کا کوئی حل کرنے 
ہُوَ فِیہِ إلاَّ ٲَنْتَ یَا
والا نہیں ملتاسواے تیرے اے 
ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔
سب سے زیا دہ رحم کر نے والے۔
پس جو بھی اور جب بھی یہ دعا پڑھے خدا فورا اسکی مشکل حل کر دیگا ۔