اہم حاجات بر لانے والی دعا

بعض معتبر کتب میں مروی ہے کہ جو شخص تین بار صبح کے وقت اور تین بار دن کے آخر میں صلوات پڑھے تو اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے اس کی دعا قبول ہوگی ، روزی کشادہ ہوگی دشمن پر غالب رہیگا اور بہشت میں حضرت رسول اﷲ کے دوستوں میں سے ہو گا وہ صلوات یہ ہے :
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ
اے معبود! درود بھیج محمد(ص)
وَآلِ مُحَمَّدٍ فِی الْاَوَّلِینَ
و آل(ع) محمد(ص) پر اولین میں 
وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ
اور درود بھیج محمد(ص) و آل(ع) 
وَآلِ مُحَمَّدٍ فِی الاَْخِرِینَ 
محمد(ص) پر آخرین میں 
وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ 
درود بھیج محمد(ص) 
وَآلِ مُحَمَّدٍ فِی الْمَلاََ 
و آل(ع) محمد(ص) پر آسمانوں 
الْاَعْلَی وَصَلِّ عَلَی
اور عرش پر اور درود بھیج 
مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 
محمد(ص) آل(ع) محمد(ص) پر 
فِی الْمُرْسَلِینَ اَللّٰھُمَّ 
اپنے فرستادوں میں اے معبود! 
ٲَعْطِ مُحَمَّداً الْوَسِیلَۃَ 
عنایت فرما محمد(ص) کو وسیلہ 
وَالشَّرَفَ وَالْفَضِیلَۃَ 
شرف فضیلت اور 
وَالدَّرَجَۃَ الْکَبِیرَۃَ۔
بلند تر درجہ. اے
اَللّٰھُمَّ إنِّی آمَنْتُ بِمُحَمَّدٍ 
معبود! میں محمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) پر
وَآلِہِ وَلَمْ ٲَرَھُ فَلا 
ایمان لایا اور انہیں دیکھا نہیں 
تَحْرِمْنِی یَوْمَ الْقِیامَۃِ 
پس قیامت میں مجھے ان کے
رُؤْیَتَہُ وَارْزُقْنِی صُحْبَتَہُ 
دیدار سے نہ روکنامجھے ان کی 
وَتَوَفَّنِی عَلَی مِلَّتِہ 
صحبت نصیب کرنا ان کے آئین پر 
وَاسْقِنِی مِنْ حَوْضِہِ 
موت دینا اور ان کے حوض کوثر پر 
مَشْرَباً رَوِیّاً سَائغاً 
مجھے بھرا ہوا مزیدار جام پلانا کہ اس 
ھَنِیئاً لاَ ٲَظْمَٲُ بَعْدَھُ 
کے بعد مجھے کبھی بھی پیاس 
ٲَبَداً إنَّکَ عَلَی کُلِّ 
نہ لگے بے شک تو ہر چیز
شَیْئٍ قَدِیرٌ اَللّٰھُمَّ 
پر قدرت رکھتا ہے اے معبود
کَمَا آمَنْتُ بِمُحَمَّدٍ 
جیسے میں حضرت محمد پر 
صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَآلِہِ 
ایمان لایا اورانہیں دیکھا 
وَلَمْ ٲَرَھُ فَٲَرِنِی فِی 
نہیں پس تومجھے جنت میں ان
الْجِنانِ وَجْھَہُ اَللّٰھُمَّ 
کا دیدار کرانا اے معبود! 
بَلِّغْ رُوحَ مُحَمَّدٍ عَنِّی 
روح محمد(ص) کو میری طرف سے 
تَحِیَّۃً کَثِیرَۃً وَسَلاماً
بہت درود و سلام پہنچانا۔
مولف کہتے ہیں :یہ وہی صلوات ہے جسے کفعمی(رح) نے امام جعفر صادق - سے نقل کیا ہے ، آپ فرماتے ہیں کہ جو شخص صلوات بھیج کر محمد(ص) و آل(ع) محمد کو خوشنود کرنا چاہے تو وہ یہی مذکورہ صلوات پڑھے ، ہم نے اسے مفاتیح الجنان میں اعمال عرفہ کے ذیل میں درج کیا ہے یہ بھی یاد رہے کہ صبح و شام کے وقت پڑھی جانے والی دعائیں بہت زیادہ ہیں کہ جن کا ذکر اس مختصر کتاب میں ممکن نہیں ہے تا ہم چوتھے باب میں کتاب کافی سے دس دعائیں نقل کی جائیں گی جو صبح و شام پڑھی جاتی ہیں اگر آپ کے پاس وقت ہے تو دعاے یستشیر دعاے عشرات دعاے نور اور دعاے عہد پڑھیں ، جس کا آغاز یوں ہوتا ہے۔
اَللّٰھُمَّ رَبَّ النُّوْرِ 
اے معبود! اے عظیم نور کے 
الْعَظِیمِ 
پروردگار۔
نیز یہ دعائیں ہم نے مفاتیح الجنان میں بھی نقل کی ہیں اور خاک شفا کی تسبیح کے آداب میں یہ دعا بھی درج ہے۔
ٲَصْبَحْتُ اَللّٰھُمَّ 
اے معبود! میں نے صبح کی جب کہ 
مُعْتَصِماً بِذِمامِکَ
تیری امان لیے ہوں . 
ہر خوف سے رہائی کے لیے صبح و شام خاک شفا کی تسبیح پڑھی جاتی ہے۔