تیزی ذہن و قوت حافظہ کی نماز

کتاب مکارم اخلاق میں امام محمد باقر وامام جعفر صادق + سے روایت ہے کہ قوت حافظہ کے لئے ایک پاک صاف برتن پر زعفران کے ساتھ سورہ حمد، آیت الکرسی سورہ قدر، سورہ یٰسینٓ، واقعہ، حشر، ملک، توحید، فلق، اور الناس لکھے پھر اس کو آب زم زم، آب باراں یا پاک پانی سے دھو کر اس میں دو مثقال کندردس مثقال چینی اور دس مثقال شہد ملائے اس برتن کو رات کے وقت کھلے آسمان تلے رکھے اور اس پر لوہا رکھ دے پھر جب رات کا آخری حصہ آجائے تو دورکعت نماز پڑھے ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد پچاس مرتبہ سورہ توحید قرأت کرے نماز سے فارغ ہونے کے بعد اس پانی کو پی لے یہ عمل حافظہ کے لئے بہتر اور مجرب ہے انشائ اللہ مزید بریں چھٹے باب کے آخر میں ہم بہت سی ایسی چیزوں کا ذکر کریں گے جو قوت حافظہ کا سبب بنتی ہیں