حضرت امام محمد باقر - کی دعا

ابو حمزہ ثمالی سے روایت ہے کہ میں نے امام محمد باقر - سے شرفیاب ہو نے کی اجازت طلب کی تو آپ (ع) گھر سے باہر آئے جب کہ آپ (ع)کے ہونٹ ہل رہے تھے آپ (ع) نے فرمایا کیا تمہیں معلوم ہے کہ میں کیا پڑھ رہا تھا؟میں نے عرض کی جی ہاں قربان جاؤں ۔میں نے سن لیا ہے فرمایامیں وہ کلمات پڑھ رہا تھا کہ جو شخص بھی یہ کلمات زبان پر لائے تو حق تعالیٰ اسکی ہر مشکل آسان اور ہر حاجت پوری فرمائے گا۔ خواہ وہ دینی ہو یا دنیوی ہو ۔میں نے عرض کیا قربان جاؤں وہ کلمات مجھے بھی بتائیے، آپ (ع) نے فرمایا کہ جو شخص اپنے گھر سے نکلتے وقت یہ کلمات اپنی زبان پر جاری کرے تو اس کی سبھی مشکلیں حل ہوں گی۔ وہ دعا یہ ہے ۔
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا 
الرَّحِیمِ حَسْبِیَ اﷲُ 
مہربان ہے مجھے اﷲ کافی ہے 
تَوَکَّلْتُ عَلَی اﷲِ۔ 
میں اﷲ پر بھروسہ کرتا ہوں 
اَللّٰہُمَّ إنِّی ٲَسْٲَلُکَ
اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں 
خَیْرَ ٲُمُورِی کُلِّہا
کہ میرے سب کام سنور جائیں ا
وَٲَعُوذُ بِکَ مِنْ 
اور تیری پناہ لیتا ہوں دنیاکی 
خِزْیِ الدُّنْیا وَعَذابِ 
رسوائی اورآخرت کے عذاب 
الْآخِرَۃِ۔
سے۔