دعاء اسرار قدسیہ

مولف کہتے ہیں: یہ دعا پاک رازوں میں سے ہے اور یہ اسرار قدسیہ﴿پاک راز﴾ اکتیس دعائوں پر مشتمل ہیں جو دنیا و آخرت کی حاجت روائی کے لیے ہیں کہ جن کو ہمارے بزرگ علمائ نے متصل سند کے ساتھ نقل فرمایا ہے. ان میں سے بعض دعائیں مصباح المتہجد و مصباح کفعمی(رح) میں بھی مذکور ہیں، خواہشمند مومنین کتاب بلد الامین، بحار الانوار، کتاب الدعایا جواہر السینہ جیسی کتابوں کی طرف رجوع کریں اور یہاں ہم نے ان میں سے صرف ایک ہی دعا نقل کی ہے۔


﴿18﴾ یہ دعا بھی اسرار قدسیہ میں سے ہے۔ چنانچہ جو شخص کسی ضرورت یا سفر کے لیے نکلے اور اپنے اہل وعیال کو گھر چھوڑ جائے اور چاہتا ہو کہ اس کی حاجات پوری ہوں اور صحیح وسالم گھر وآپس لوٹ آئے تو وہ اپنے گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھے: 
بِسْمِ اﷲِ مَخْرَجِی 
خدا کے نام کے ساتھ نکلا اور اس 
وَبِ إذْنِہِ خَرَجْتُ وَ
کے اذن سے چلا ہوں وہ میرے 
عَلِمَ قَبْلَ ٲَنْ ٲَخْرُجَ
گھر سے نکلنے سے پہلے ہی اس 
وَ ٲَحْصَی عِلْمُہُ مَا
نکلنے کو جانتا ہے اس کا علم اسے شمار کر 
فِی مَخْرَجِی ْوَمَرْجِعِی 
چکا ہے جو کچھ میرے جانے اور 
تَوَکَّلْتُ عَلَی الْاِلہِ 
آنے میں ہے. میں نے معبود اکبر 
الْاََکْبَرِ تَوَکُّلَ مُفَوِّضٍ 
پر بھروسہ کیا ہے اس کی طرح جس 
إلَیْہِ ٲَمْرَہُ وَمُسْتَعِینٍ 
نے اپنا کام اس کے سپرد کیا ہے.
بِہِ عَلَی شُؤُونِہِ
اپنے سبھی کاموں میں اس سے مدد 
مُسْتَزِیدٍ مِنْ فَضْلِہِ
چاہتا ہے اس کے فضل کا زیادہ 
مُبْرِئٍ نَفْسَہُ مِنْ کُلِّ
طلب گار ہے. اپنے نفس کو ہر 
حَوْلٍ وَمِنْ کُلِّ قُوَّۃٍ 
حرکت و قوت سے خالی جانتا ہے مگر 
إلاَّ بِہِ خُرُوجَ ضَرِیرٍ 
جو اس کی طرف سے ہو اس پریشان 
خَرَجَ بِضُرِّہِ إلی مَنْ 
کی طرح نکلا ہوں جو پریشانی دور 
یَکْشِفُہُ وَخُرُوجَ فَقِیرٍ 
کرنے والے کی طرف چلتا ہے،
خَرَجَ بِفَقْرِہِ إلی مَنْ 
اس محتاج کی طرح نکلا ہوں جو 
یَسُدُّہُ وَخُرُوجَ عائِلٍ
حاجت رواکی طرف جاتا ہے اس 
خَرَجَ بِعَیْلَتِہِ إلیٰ مَنْ 
بے مال کی طرح نکلا ہوں جو اس کی 
یُغْنِیہاوَخُرُوجَ مَنْ
طرف جائے جو اسے غنی کرنے والا 
رَبُّہُ ٲَکْبَرُ ثِقَتِہِ وَٲَعْظَمُ
ہے اس کی طرح نکلا ہوں جس کا 
رَجائِہِ وَٲَفْضَلُ ٲُمْنِیَّتِہِ
سہارا رب اکبر ہے، وہی اس کی 
اﷲُ ثِقَتِی فِی جَمِیعِ
بڑی امیدگاہ ہے اور اس کی آرزو 
ٲُمُورِی کُلِّہا، بِہِ فِیہا
سے بلند ہے. تمام امور میں میرا 
جَمِیعاً ٲَسْتَعِینُ وَلاَ
سہارا اﷲ ہے، سبھی امور میں اسی 
شَیْئَ إلاَّ مَا شائَ اﷲُ
سے مدد مانگتا ہوں، کچھ نہیں ہوتا مگر 
فِی عِلْمِہِ ٲَسْٲَلُ اﷲَ خَیْرَ
جو اﷲ اپنے علم میں چاہتا ہے میں 
الْمَخْرَجِ وَالْمَدْخَلِ 
اﷲ سے بہترین روانگی اور واپسی کا 
لاَ إلہَ إلاَّ ہُوَ إلَیْہِ
سوالی ہوں نہیں ہے معبود مگر وہ اسی 
الْمَصِیرُ۔
کی طرف لوٹنا ہے۔