دفع مرض کی ایک اوردعا

ایک صاع ﴿تین کلو﴾ گندم لے اور پیٹھ کے بل چت لیٹ کر وہ گندم اپنے سینے پر ڈال لے اور کہے :
اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَلُکَ
اے معبود تجھ سے سوال کرتا ہوں 
بِاسْمِکَ الَّذِی إذا
بواسطہ تیرے اس نام کے جس کے 
سَٲَلَکَ بِہِ الْمُضْطَرُّ
ذریعے کو ئی پریشان حال سوال 
کَشَفْتَ مَا بِہِ مِنْ ضُرٍّ 
کرے تو تو اس کی تکلیف دور کرتا 
وَمَکَّنْتَ لَہُ فِی الْاَرْضِ 
ہے اسے زمین پر اقتدار دیتا ہے اور 
وَجَعَلْتَہُ خَلِیفَتَکَ عَلَی 
اسے اپنی مخلوق پر اپنا نائب بناتا ہے 
خَلْقِکَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلَی 
سوال کرتا ہوں تو رحمت فرما محمد(ص) اور 
مُحَمَّدٍ وَعَلَی ٲھْلِ بَیْتِہِ 
ان کی اہل بیت (ع)پر اور مجھ کو اس 
وَٲَنْ تُعافِیَنِی مِنْ عِلَّتِی 
بیماری سے صحت عطا فرما ۔
پھر اٹھ کر بیٹھ جائے اور اپنے ارد گرد سے گندم کے دانے اکھٹے کرے اور یہی دعا پڑھے اس گندم کے چار حصے کر کے چار مسکینوں کو دے اور یہی دعا پڑھے انشا ئ اللہ اس بیماری سے شفا یاب ہو جائے گا ۔