دن کی بلاؤں سے محفوظ رہنے کی دعا

بلد الامین میں رسول اﷲ سے روایت کی گئی ہے کہ جو شخص صبح کے وقت سات مرتبہ یہ دعا پڑھے تو وہ اس دن کی بلائوں سے محفوظ رہے گا۔
فَاﷲُ خَیْرٌ حَافِظاً وَھُوَ 
پس اﷲ بہترین نگہبان ہے اور وہ 
ٲَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ، إنَّ 
سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے 
وَلِیِّیَ اﷲُ الَّذِی نَزَّلَ 
بے شک میرا سر پرست اﷲ ہے 
الْکِتابَ وَھُوَ یَتَوَلَّی 
جس نے قرآن اتارا اور وہ 
الصَّالِحِینَ فَ إنْ تَوَلَّوْا 
نیکوکاروں کا سرپرست ہے پھر اگر 
فَقُلْ حَسْبِیَ اﷲُ لاَ 
وہ منہ موڑ لیں تو کہو میرے لیے اﷲ 
إلہَ إلاَّ ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ 
کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں 
وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ 
میں اس پر بھر وسہ کرتا ہوں اور وہ 
الْعَظِیمِ۔
عرش عظیم کا مالک ہے۔