طلوع و غروب آفتاب سے پہلے پڑھے والی دعا

شیخ کلینی(رح) ابن بابویہ(رح)، شیخ طوسی(رح)اور دیگر علمائ نے معتبر اسناد کے ساتھ امام جعفر صادق - سے روایت کی ہے کہ ہر مسلمان پر واجب ہے کہ طلوع و غروب آفتاب سے پہلے دس مرتبہ یہ دعا پڑھے:

لاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ وَحْدَہ
ُنہیں کوئی معبود سواے اﷲ کے وہ 
لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ
یکتا ہے ، کوئی اس کا شریک نہیں 
وَلَہُ الْحَمْدُ، یُحْیِ
حکومت اسی کی اور حمد اسی کے لیے 
وَ ےُمِےْتُ ھُوَ حَیٌّ لاَ
ہے وہ زندہ کرنے اور موت دینے 
یَمُوتُ، بِیَدِھِ الْخَیْرُ 
والا ہے اور وہ زندہ ہے اسے موت 
کُلِّ وھُوَ عَلَی 
نہیں، بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے 
شَیْئٍ قَدِیرٌ۔
اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
بعض روایات کے مطابق یوں ہے :
یُحْیِی وَیُمِیتُ
زندہ کرنے موت دینے والا اور موت 
وَیُمِیتُ وَیُحیِی
دینے والا اور زندہ کر نے والا ہے ۔
اور بعض روایات میں مندرجہ ذیل کلمات نہیں ہیں اور بعض میں موجود ہیں ۔
وَھُوَحَیٌّ لاَ یَمُوتُ
وہ زندہ ہے اسے موت نہیں بھلائی
بِیَدِھِ الْخَیْرُ
اسی کے ہاتھ میں ہے۔
اور ظاہراً یہ تمام صورتیں مناسب ہیں اور اگر ان سبھی جملوں کو ادا کرے تو بہت بہتر ہے . بعض روایتوں میں ہے کہ اگر اس دعا کا پڑھنا ترک ہوجاے تو قضائ کرے کہ اس کا پڑھنا لازم ہے اور بعض روایات کے مطابق یہ انسان کے اس دن کے گناہوں کا کفارہ ہے۔