قرضے کی ادائیگی کیلئے دعا

سید سعید علی بن فضل اﷲ حسینی راوندی کی کتاب ’’نثرا للئا لی ‘‘ سے منقول ہے کہ ایک شخص نے حضرت عیسی - سے اپنے مقروض ہو نے کی شکایت کی تو آنجناب(ع) نے فرمایا کہ یہ دعا پڑھا کرو:
اَللّٰہُمَّ یَا فارِجَ الْہَمِّ
اے معبود اے اندوہ ہٹانے والے 
وَمُنَفِّسَ الْغَمِّ وَمُذْہِبَ 
اے غم کے دوفر کرنے والے اور 
الْاََحْزانِ، وَمُجِیبَ
اے رنج وغم کے مٹا دینے والے اے 
دَعْوَۃِ الْمُضْطَرِّینَ
ناچاروں کی دعائیں قبول کرنے والے
یَا رَحْمٰنَ الدُّنْیا وَالآخِرَۃِ
اے دنیا وآخرت میں رحم کرنے والے 
وَرَحِیمَہُما، ٲَنْتَ رَحْمانِی
اور دونوں میں مہربان تو مجھ پر رحم 
وَرَحْمٰنُ عَلٰی کُلِّ 
کرنے والا اورہر چیز پر رحمت 
شَیْئٍ فَارْحَمْنِی 
کرنے والا ہے پس مجھ پر ایسی رحمت 
رَحْمَۃً تُغْنِینِی بِہا عَنْ 
عطا فرما کہ جس سے تو مجھے اپنے غیر کی
رَحْمَۃِ مَنْ سِواکَ
رحمت سے بے نیاز کردے اور اسکے 
وَتَقْضِی بِہا عَنِّی الدَّیْنَ
ذریعے میرا قرض ادا کردے ۔
پس اگر زمین کے ہم وزن سونے جتنا قرضہ بھی ہو تو خدا ئے تعالی اسے ادا کردے گا۔