مناجات استخارہ

طلب خیر کی مناجات 

اَللّٰہُمَّ إنَّ خِیَرَتَکَ
اے معبود تیری پسند وہ ہے 
فِیَما اسْتَخَرْتُکَ
جس کام کے لئے میں نے تجھ سے 
فِیہِ تُنِیلُ الرَّغٰائِبَ
خیر طلب کی تو آرزؤں تک
وَتُجْزِلُ الْمَواہِبَ 
پہنچاتا ہے بڑی بڑی عطائیں 
وَتُغْنِمُ الْمَطالِبَ
کرتا ہیمطالب میں فائدہ دیتا ہے
وَتُطَیِّبُ الْمَکاسِبَ
کاروبار کو پاک کردیتا ہے 
وَتَہْدِی إلَی ٲَجْمَلِ
بہترین راستے پر چلاتا ہے 
الْمَذَاہِبِ وَتَسُوقُ
قابل تعریف انجام تک 
إلَی ٲَحْمَدِ الْعَوَاقِبِ
لے جاتا ہے اور پر خطر
وَتَقِی مَخُوفَ النَّوَائِبِ۔
مصیبتوں سے بچاتا ہے 
اَللّٰہُمَّ إنِّی ٲَسْتَخِیرُکَ
اے معبود تجھ سے طالب خیر ہوں 
فِیما عَزَمَ رَٲْیِی عَلَیْہِ 
اس کام کے لئے جس کا میں 
وَقادَنِی عَقْلِی إلَیْہِ
نے ارادہ کیا اور میری عقل مجھے اس 
وَسَہِّلِ اَللّٰہُمَّ فِیہِ مَا
تک لے گئی اے معبود اس میں جو
تَوَعَّرَ، وَیَسِّرْ مِنْہُ 
مشکل ہے آسان کردے 
مَا تَعَسَّرَ وَاکْفِنِی فِیہِ 
جو د مشکل ہے ہموار کردے 
الْمُہِمَّ وَادْفَعْ بِہِ عَنِّی 
سخت کام میں میری مدد فرما 
کُلَّ مُلِمٍّ وَاجْعَلْ یَا
برے انجام سے محفوظ رکھ اور اے 
رَبِّ عَوَاقِبَہُ غُنْماً
پروردگار اس کے نتائج بہتر بنا 
وَمَخُوفَہُ سِلْماً وَبُعْدَہُ 
دے خطرے میں سلامتی دے دور کو 
قُرْباً وَجَدْبَہُ خِصْباً۔
نزدیک اور تنگی کو آسانی میں 
وَٲَرْسِلِ اَللّٰہُمَّ إجابَتِی
بدل دے اے معبود میری دعا 
وَٲَنْجِحْ طَلِبَتِی وَاقْضِ
قبول فرما میری خوا ہش پوری 
حاجَتِی وَاقْطَعْ عَنِّی
کر میری حاجت برلا اس کام کی 
عَوَائِقَہا وَامْنَعْ عَنِّی
تکلیفیں مجھ سے دور کر اس کی 
بَوَائِقَہا۔ وَٲَعْطِنِی
برائیوں کو دور فرما
اَللّٰہُمَّ لِوائَ الظَّفَرِ
اور اے معبود اس میں مجھے کامیابی 
وَالْخِیَرَۃَ فِیمَا اسْتَخَرْتُکَ
کے جھنڈے دے وہ بھلائی دے 
وَوُفُورَ الْمُغْنِمَ فِیما
جو تجھ سے چاہی ہے جو دعا کی ہے 
دَعَوْتُکَ وَعَوائِدَ
اس میں زیادہ حصہ دے وہ 
الْاِفْضالِ فِیما رَجَوْتُکَ
فائدے عطا کر جن کی تجھ سے آرزو 
وَاقْرِنْہُ اَللّٰہُمَّ بِالنَّجاح
کی ہے اس مقصد میں کامیابی 
وَخُصَّہُ بِالصَّلاح
سے ہمکنار فرما اس میں بہتری 
وَٲَرِنِی ٲَسْبابَ الْخِیَرَۃِ 
پیدا کر اس میں مجھے خوشی کے 
فِیہِ واضِحَۃً وَٲَعْلامَ 
اسباب نمایاں کر کے دکھا کہ ان 
غُنْمِہا لائِحَۃً وَاشْدُدْ 
میں بہرہ مندی کے نشان ہو یدا 
خِناقَ تَعْسِیرِہا وَانْعَشْ 
ہوں ان میں دشواری کا راستہ بند کر 
صَرِیعَ تَیْسِیرِہا وَبَیِّنِ
دے اس کو آسانی کے قریب کر 
اَللّٰہُمَّ مُلْتَبَسَہا وَٲَطْلِقْ 
دے اس میں مدہم چیز کو روشن کر 
مُحْتَبَسَہا وَمَکِّنْ ٲُسَّہَا 
دے اس میں بندھے ہوئے کو 
حَتَّی تَکُونَ خِیَرَۃً
کھول دے اس کی بنیاد مضبوط بنا 
مُقْبِلَۃً بِالْغُنْمِ، مُزِیلَۃً
کہ مجھے خیر ہی خیر حاصل ہو جس 
لِلْغُرْمِ عاجِلَۃً لِلنَّفْعِ
میں فوائد ہوں نقصان کو ہٹا جلد نفع 
باقِیَۃَ الصُّنْع إنَّکَ
عطا فرما عمل میں پاکیزگی دے 
مَلِیئٌ بِالْمَزِیدِ مُبْتَدِیٌَ
کیونکہ تو زیادہ دینے والا عطا میں 
بِالْجُودِ۔
پہل کرنے والا ہے ۔