نظر بدکا تعویذ

روایت میں آیا ہے کہ نظر بد کا تعویذ کے اثرات دور کرنے کیلئے آیت اِنْ یَکَادُوْ پڑھے کہ یہ سور ہ قلم کی آیت ۸۵ ہے نیز امام جعفر صاق - سے مروی ہے کہ جب کسی کو یہ خوف ہو کہ کسی کو نظر لگ جائے گی یا اسے کسی کی نظر لگ جائے تو تین مرتبہ کہے:
مَا شائَ اﷲُ لاَ قُوَّۃَ إلاَّ
وہی ہوتا ہے جو خدا چاہے نہیں کوئی قوت
بِاﷲِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ۔
مگر جو خدائے بلند بزرگ تر سے ہے 
روایت میں آیا ہے کہ جب کوئی اپنے آپ کو بنا سنوار کر باہر نکلے تو سورہ فلق وسورہ والناس پڑھ لے انشا ئ اللہ کوئی چیز اسے نقصان نہیں پہنچائے گی نیز نظر بد سے بچنے کیلئے دونوں ہاتھ چہرے کے سامنے بلند کر کے سورہ حمد، سورہ توحید، سورہ فلق، سورہ والناس کو پڑھ کر ہاتھوں کو سر کے اگلے حصے پر پھیرے