نماز اعرابی

سید ابن طائوس(رح) نے جمال الاسبوع میں شیخ تلعکبری (رح)سے نقل کیا انہوں نے اپنی سند کے ساتھ زید بن ثابت سے روایت کی ہے کہ کسی دور کے گائوں سے ایک شخص رسول خدا کی خدمت حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ(ص) میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوجائیں ہم لوگ دیہات میں رہتے ہیں مدینہ سے بہت دور ہیں لہذاہم ہرنماز جمعہ میں حاضر نہیں ہوسکتے لہذا آپ ہمیں کوئی ایسا عمل بتایں کہ جس کے بجا لانے سے ہمیں نماز جمعہ کی فضیلت حاصل ہو جاے اور میں جب اپنے قبیلے میں جائوں تو ان لوگوں کو بتائوں آنحضرت نے فرمایا جب دن چڑھ جائے تو دو رکعت نماز پڑھو پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد سات مرتبہ سور ہ فلق اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد سات مرتبہ سورہ ناس پڑھو:
سلام نماز کے بعد سات مرتبہ آیت الکرسی پڑھو آٹھ رکعت نماز بجا لائو پھر چار چار رکعت کر کے اور دوسری رکعت کے بعد تشہد پڑھو اور چوتھی رکعت پر سلام کہو پھر دوسری چار رکعتیں بھی اسی طرح ادا کرو اور ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ نصر اور پچیس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھو جب تشہد اور سلام ختم ہو جائے تو یہ دعا سات مرتبہ پڑھے :
یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ یَا ذَا
اے زندہ اے پائندہ اے دبدبے 
الْجَلالِ وَالْاِکْرامِ یَا إلہَ
اور بزرگیوں کے مالک اے اولین 
الْاَوَّلِینَ وَالاَْخِرِینَ یَا
وآخرین کے معبود اے سب سے 
ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ یَا 
زیادہ رحم کرنے والے اے دنیا و 
رَحْمٰنَ الدُّنْیا وَالْآخِرَۃِ 
آخرت میں بڑے رحم والے اور 
وَرَحِیمَھُما یَارَبِّ 
دنیا وآخرت میں مہربان یا رب 
یَارَبِّ یَارَبِّ یَارَبِّ 
یارب یا رب یا رب 
یَارَبِّ یَارَبِّ یَارَبِّ 
یارب یارب یارب یااللہ 
یَا اﷲُ یَااﷲُ یَا اﷲُ یَا اﷲُ 
یااللہ یااللہ یااللہ یااﷲ
یَا اﷲُ یَا اﷲُ یَا اﷲُ صَلِّ
یا اللہ یااللہ یااللہ رحمت فرما
عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ
محمد پر اور ان کی آل پر 
مُحَمّدٍ وَاغْفِرْ لِی۔ 
اور مجھے بخش دے۔
پھر اپنی حاجات کو بیان کرو بعد میں ستر مرتبہ کہو:
لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إلاَّ 
نہیں کوئی طاقت وقوت مگر وہ جو 
بِاﷲِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ۔
بلند وبزرگ خدا سے ہے اور پاک 
اور کہو :
سُبْحانَ اﷲ رَبِّ
ہے اللہ جو عزت والے عرش کا 
الْعَرْشِ الْکَرِیمِ۔
مالک ہے ۔
اس کے بعد رسول اﷲ نے فرمایا ،قسم ہے اس خدا کی جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجا ہے جو بھی مومن مرد یاعورت جمعہ کے دن یہ نماز پڑھے تو میں اس کیلئے بہشت کا ضامن ہوں وہ ابھی اپنی جگہ سے نہ اٹھا ہوگا کہ اس کے اور اس کے والدین کے گناہ معاف ہو چکے ہوں گے اللہ تعالی اس کو مسلمانوں کے شہر وں میں اس دن نماز پڑھنے والوں کی تعداد کے برابر ثواب عنایت فرماے گا اور اس دن کائنات کے تمام روزہ دار نمازیوں کے برابر اجر دیا جائے گا حق تعالیٰ اس کو وہ کچھ عنایت فرماے گا جسے نہ کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا ہوگا مؤلف کہتے ہیں شیخ طوسی(رح) نے بھی مصباح میں اس نماز کا ذکر کیا ہے لیکن ان کی روایت مذکورہ میں دعا موجود نہیں ہے بلکہ انہوں نے فرمایا ہے کہ جب نماز سے فارغ ہو جائو تو ستر مرتبہ یہ دعا پڑھو:
سُبْحانَ اﷲِ رَبِّ الْعَرْشِ 
اللہ پاک ہے جو عزت والے عرش 
الْکَرِیمِ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ 
کا مالک ہے اور نہیں کوئی طاقت 
قُوَّۃَ إلاَّ بِاﷲِ الْعَلِیِّ 
وقوت مگر جو بلند وبزرگ خدا سے 
الْعَظِیمِ۔
ہے۔