(نماز حضرت حجت ﴿عج

یہ نماز مسجد جمکران میں ادا کی جاتی ہے جو قم المقدس سے تقریباً چار میل کے فاصلے پر ہے شیخ نے اپنی کتاب نجم الثاقب کے باب ہفتم کی پہلی حکایت میں نقل کیا ہے کہ مذکورہ مسجد امام العصر ﴿عج﴾ کے حکم سے تعمیر کی گئی ہے اس سلسلے میں انہوں نے لکھا کہ امام العصر ﴿عج﴾نے حسن مثلہ جمکرانی سے فرمایا لوگوں سے کہو کہ وہ اس جگہ کی طرف توجہ کریں اس کا احترام کریں اور یہاں چار رکعت نماز بجا لایا کریں ان میں سے دو رکعت تحیۃ المسجد کی ہو ں کہ ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سات مرتبہ سورہ
توحید پڑھے اور رکوع و سجود کے اذکار بھی سات سات مرتبہ پڑھے اس کے بعد دو رکعت نماز امام صاحب الزمان ﴿عج﴾ کے لئے اس طرح پڑھے کہ سورہ حمد کی قرأت میں ’’ إیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إیَّاکَ نَسْتَعِینُ‘‘ کو سو مرتبہ پڑھے اور پھر سورہ حمد تا آخر پڑھے رکوع سجود کے اذکار سات سات مرتبہ پڑھے اور پھر دوسری رکعت کو بھی اسی طرح بجا لائے ۔
جب نماز تمام ہو جائے تو لا الہ الا اللہ کہے اور تسبیح حضرت زہرا = پڑھے اس کے بعد سر سجدے میں رکھ کر محمد و آل محمد پر سو مرتبہ صلوات بھیجے اس بارے میں خود امام زمان ﴿عج﴾ کا فرمان ہے ۔
فَمَنْ صَلَّھُمَا فَکَٲَنَّمَا 
پس جس نے اس مسجد میں دو رکعت نماز
صَلَّی فِی الْبَیْتِ الْعَتِیقِ 
پڑھی گویا اس نے خانہ کعبہ میں پڑھی