پیٹ درد اور قولنج کا تعویذ

روایت میں آیا ہے ایک شخص حضرت رسول خدا کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنے بھائی کے پیٹ درد کی شکایت کی تو آنحضرت(ص) نے اس سے فرمایا اپنے بھائی سے کہو کہ گرم پانی میں شہد کا شربت بنا کر پیئے وہ شخص چلا گیا اوردوسرے دن آنجناب(ص) کی خدمت میں آیا اور عرض کیا میں نے اسے وہ شربت پلایا ہے کوئی افاقہ نہیں ہوا حضرت (ص)نے فرمایا:
صَدَقَ اﷲُ وَکَذَبَ
خدا نے سچ فرمایا اور تیرے بھائی 
بَطْنُ اَخِیْکَ۔
کے شکم نے جھوٹ بولا 
جاؤ اسے شہد کا شربت دواور سات مرتبہ سورہ حمد پڑھ کر پلائو جب وہ شخص چلا گیا تو آنحضرت(ص) نے حضرت علی المرتضی - سے فرمایا. یا علی (ع) اس کا بھائی منافقوں میں سے ہے اس لئے اس شربت نے اسے فائدہ نہیں پہنچایا ۔