ہفتہ کے دن کی نماز

سید ابن طائوس(رح) نے امام حسن عسکری - سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا میں نے اپنے آباو اجداد کی کتابوں میں پڑھا ہے کہ جو شخص ہفتہ کے دن چار رکعت نماز ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ حمد ،آیت الکرسی اور سورہ توحید کی تلاوت کرے تو اللہ تعالیٰ اسے انبیائ ،شہدائ اور صالحین کے درجے میں رکھے گا اور یہ لوگ کیا ہی اچھے ہمدم ہیں ۔