آپ کا یزید کی ولیعھدی کی مذمت کرنا

معاویہ نے یزید کو مسلمانوں کا خلیفہ معین کرنے کی بہت کو شش کی ،بادشاہت کو اپنی ذریت و نسل میں قرار دینے کے تمام امکانات فراھم کئے ،امام حسین(ع) نے اس کی سختی سے مخالفت کی اور اس کا انکار کیا چونکہ یزید میں مسلمانوں کا خلیفہ بننے کی ایک بھی صفت نھیں تھی اور امام حسین(ع)نے اس کے صفات یوں بیان فرمائے : وہ شرابی شکارچی،شیطان کا مطیع و فرماں بردار ،رحمن کی طاعت نہ کرنے والا ،فساد برپا کرنے والا،حدود الٰھی کو معطل کرنے والا ، مال غنیمت میں ذاتی طور پر تصرف کرنے والا حلال خدا کو حرام،اور حرام خدا کو حلال کرنے والا ھے [1]معاویہ نے امام حسین(ع) کو ھر طریقہ سے اس کے بیٹے یزید کی بیعت کرنے کےلئے قانع کر نا چاھا ،اس کے علاوہ اس کے پاس کو ئی اور چارہ نھیں تھا ۔

**********

[1] تاریخ ابن اثیر،جلد ۲،صفحہ ۵۵۳۔