معاویہ کی ھلاکت

جب باغی معاویہ ھلاک ھو ا تو حاکم مدینہ ولید نے یزید کی بیعت لینے کےلئے امام حسین(ع) کو بلا بھیجا ، امام(ع) نے اس کا انکار کیا اور اس سے فر مایا:”ھم اھل بیت نبوت ،معدن رسالت اور مختلف الملائکہ ھیں،ھم ھی سے اللہ نے آغاز کیا اور ھم ھی پر اختتام ھوگا اور یزید فاسق ، شرابی ،نفس محترم کا قتل کرنے والا،متجاھر بالفسق (کھلم کھلا گناہ کرنے والا)ھے اور مجھ جیسا اس جیسے کی بیعت نھیں کرسکتا “۔[1]

جس طرح خاندان نبوت کے تمام افراد نے اس کی بیعت کرنے سے انکار کر دیا اسی طرح امام حسین(ع) نے بھی اپنے بزرگوں کی اتباع کرتے ھوئے یزید کی بیعت کرنے سے انکار فرمادیا ۔

**********

[1] حیاةالامام حسین(ع)، جلد ۲،صفحہ ۲۵۵۔(نقل شدہ کتاب الفتوع جلد۵،صفحہ ۱۸)۔